☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جو یوں کہے: باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 28876 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ابن عباس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ باندی پر حد نہں ر ہوگی یہاں تک کہ وہ شادی شدہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30172، ترقيم محمد عوامة 28876)
حدیث نمبر: 28877 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد ابن جبير قال: لا تجلد الأمة حتى تحصن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: باندی کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے یہاں تک کہ وہ شادی شدہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30175، ترقيم محمد عوامة 28877)
حدیث نمبر: 28878 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: يقول أهل مكة: إذا (فجرت) (١) الأمة ولم تكن تزوجت قبل ذلك، لا يقام عليها الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: مکہ والے کہتے ہیں کہ جب باندی گناہ کا کا م کرے اور وہ اس سے پہلے شادی شدہ نہیں تھی تو اس پر حد قائم نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30176، ترقيم محمد عوامة 28878)
حدیث نمبر: 28879 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن مجاهد عن ابن عباس قال: ليس على الأمة حد حتى تحصن بزوج (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ کسی سے شادی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30177، ترقيم محمد عوامة 28879)