☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس عورت کا بیان جسے حاملہ ہونے کی صورت میں مارا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس عورت کا بیان جسے حاملہ ہونے کی صورت میں مارا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 28636 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري كان يقول: إذا قتلت المرأة وهي حامل فدية وغرة وإن لم تُلقِه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری فرمایا کرتے تھے اگر عورت کو حاملہ ہونے کی صورت میں قتل کردیا تو دیت اور ایک غلام یا باندی لازم ہوگی اگر چہ اس عورت نے بچہ کو نہ جنا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29909، ترقيم محمد عوامة 28636)
حدیث نمبر: 28637 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة في المرأة تقتل وهي حامل: في جنينها شيء؟ قال: كان يقول ليس (فيه) (١) شيء حتى تقذفه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو حاملہ ہونے کی حالت میں قتل کردیا گیا تھا کیا اس کے بچہ کو لازم ہوگا؟ راوی نے فرمایا: آپ فرمایا کرتے تھے اس میں کوئی چیز لازم نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ بچہ کو جن دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29910، ترقيم محمد عوامة 28637)