☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طمانچہ مارنے کی صورت میں قصاص لینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← طمانچہ مارنے کی صورت میں قصاص لینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 28583 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) (عن أبيه) (٢) عن الحكم أن (العباس) (٣) بن عبد المطلب لطم رجلًا فأقاده النبي صلى الله عليه و آله وسلم من العباس، فعفا عنه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عباس بن عبدالمطلب نے کسی آدمی کو طمانچہ مارا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس سے بدلہ لینے کا ارادہ کیا تو اس نے ان کو معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29853، ترقيم محمد عوامة 28583)
حدیث نمبر: 28584 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عبد الرحمن المسعودي (١) عبد اللَّه بن عبد الملك بن أبي [عبيدة] (٢) عن ناجية أبي الحسن عن أبيه أن عليًّا (قال) (٣) في رجل (لطم) (٤) رجلًا فقال (للملطوم) (٥) : اقتص (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ناجیہ ابو الحسن کے والد حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی آد می کو طمانچہ مار دیا تھا تو آپ نے طمانچہ کھانے والے سے فرمایا: تم اس سے بدلہ لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29854، ترقيم محمد عوامة 28584)
حدیث نمبر: 28585 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن صالح عن مخارق عن طارق بن شهاب أن خالد بن الوليد أقاد رجلًا من مراد من لطمة ⦗٣٠٩⦘ (لطمه) (١) ابن أخيه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے قبیلہ مراد کے ایک آدمی سے طمانچہ مارنے کی وجہ سے قصاص دلوایا جس کو اس کے بھتیجے نے طمانچہ مارا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29855، ترقيم محمد عوامة 28585)
حدیث نمبر: 28586 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مخارق عن طارق أن خالد بن الوليد أقاد من لطمة] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے طمانچہ کی وجہ سے قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29856، ترقيم محمد عوامة 28586)
حدیث نمبر: 28587 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن شريح أنه أقاد من لطمة (وخماش) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے طمانچہ اور معمولی زخم کی صورت میں بھی قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29857، ترقيم محمد عوامة 28587)
حدیث نمبر: 28588 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن أبي إسحاق عن شريح أنه أقاد من لطمة] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے طمانچہ مارنے کی صورت میں قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29858، ترقيم محمد عوامة 28588)
حدیث نمبر: 28589 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابن الزبير أنه أقاد من لطمة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر نے طمانچہ کی صورت میں قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29859، ترقيم محمد عوامة 28589)
حدیث نمبر: 28590 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عبد الرحمن المسعودي عن زرارة بن (نجي) (١) عن أبيه أن المغيرة بن عبد اللَّه أقاد من لطمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن عبداللہ نے طمانچہ مارنے کی صورت میں قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29860، ترقيم محمد عوامة 28590)
حدیث نمبر: 28591 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة (عن شعبة) (١) عن يحيى بن ⦗٣١٠⦘ (الحصين) (٢) قال: سمعت طارق بن شهاب يقول: لطم أبو بكر يوما رجلًا لطمة، فقيل: ما رأينا كاليوم قط (مَنَعه) (٣) ولطمه، فقال أبو بكر: إن هذا أتاني (يستحملني) (٤) فحملته، فإذا هو (يبيعهم) (٥) (فحلفت) (٦) أن لا أحمله: واللَّه لا (أحمله) (٧) ثلاث مرات، ثم قال له: اقتص، فعفا الرجل (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک دن کسی آدمی کو طمانچہ مار دیا، تو یوں کہا گیا؟ ہم نے ہرگز آج کی طرح کبھی نہیں دیکھا! انہوں نے اس کو روکا اور اسے طمانچہ ماردیا! اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا: بیشک یہ میرے پاس آیا تا کہ وہ مجھ سے سواری مانگے سو میں نے اسے سوار کردیا تو اس نے اس کو فروخت کردیا۔ پس میں نے قسم اٹھا لی ہے ہے کہ میں اس کو سواری نہیں دوں گا: اللہ کی قسم! میں اس کو سواری نہیں دوں گا تین مرتبہ یوں کہا: پھر آپ نے ان سے فرمایا: تم بدلہ لے لو، اس آدمی نے معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29861، ترقيم محمد عوامة 28591)
حدیث نمبر: 28592 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح قال: قلت لابن أبي ليلى: أقدت من لطمة، قال: نعم، ومن لطمات.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلی سے پوچھا: کیا آپ طمانچہ کا قصاص لیں گے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں، اور طمانچوں کی صورت میں بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29862، ترقيم محمد عوامة 28592)
حدیث نمبر: 28593 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر عن الشعبي عن مسروق أنه أقاد من لطمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے طمانچہ مارنے سے قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29863، ترقيم محمد عوامة 28593)