☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرَّجُلُ وَالْغُلاَمُ یَقِفَانِ فِی الْمَوْضِعِ لاَ یُدْرَی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← الرَّجُلُ وَالْغُلاَمُ یَقِفَانِ فِی الْمَوْضِعِ لاَ یُدْرَی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 28543 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: سألته عن غلام كان يطيّر حمامًا فوق بيت، ورجل فوق بيت، فوقع الغلام، فقال إبراهيم: لعلهم يقولون: لعله أمره بشيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک بچہ چھت پر کبوتر اڑا رہا تھا اور ایک آدمی بھی چھت پر تھا۔ پھر وہ بچہ گرگیا تو حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اس آدمی نے اسے کسی کام کا کہا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29808، ترقيم محمد عوامة 28543)
حدیث نمبر: 28544 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز قال: (لو) (٢) قلت لرجل -وهو على مقتلة ⦗٢٩٥⦘ (يعني) (٣) مهلكة: (جسرًا) (٤) أو (حائطًا) (٥) -: (باعد، اتقه) (٦) ، فصرع غرمته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اگر تم نے ہلاکت خیز مقام پر کھڑے کسی آدمی سے کہا کہ بچو اور وہ گرگیا تو تم ضمان دو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29809، ترقيم محمد عوامة 28544)
حدیث نمبر: 28545 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (رجل) (١) نادى صبيًا استأخر (فخر) (٢) فمات، قال: (يروون) (٣) عن علي أنه يغرمه، يقولون: (أفزعه) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی کسی بچے سے کہے کہ پیچھے ہٹ اور بچہ گر کر مرجائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اسے ضامن بناتے تھے۔ کیونکہ اس نے اسے ڈرایا تھا۔ میں نے ان سے پوچھا اگر کسی نے بڑے کو اس طرح کہا تو حضرت عطاء نے فرمایا کہ پھر بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29810، ترقيم محمد عوامة 28545)