☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدی کا بیان جس کو رش میں قتل کردیا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدی کا بیان جس کو رش میں قتل کردیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 28434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثني ابن أبي ليلى عن عطاء أن الناس أجلوا عن قتيل في الطواف فوداه من بيت المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا: ایک آدمی دورانِ طواف کچلا گیا تو حاکم نے اس کی دیت بیت المال سے ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29682، ترقيم محمد عوامة 28434)
حدیث نمبر: 28435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا وهب بن عقبة و (مسلم) (١) بن يزيد بن مذكور سمعاه (من) (٢) يزيد بن مذكور أن الناس ازدحموا ⦗٢٦٢⦘ في المسجد الجامع بالكوفة يوم الجمعة، (فأفرجوا) (٣) عن قتيل (فوداه) (٤) علي بن أبي طالب من بيت المال (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وھب بن عقبہ اور حضرت مسلم بن یزید بن مذکور فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت یزید بن مذکور کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جمعہ کے دن کوفہ کی جامع مسجد میں لوگوں کا رش لگ گیا جب رش ختم ہوا تو وہاں ایک آدمی قتل ہوا پڑا تھا تو پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابو طالب نے بیت المال سے اس کی دیت ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29683، ترقيم محمد عوامة 28435)
حدیث نمبر: 28436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن الحكم عن إبراهيم أن رجلًا قُتل في الطواف، فاستشار عمر الناس فقال علي: ديته على المسلمين، أو في بيت المال (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ ایک شخص کو طوا ف کے دوران قتل کردیا گیا تو حضرت عمر نے اس بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی دیت مسلمانوں پر یا بیت المال میں لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29684، ترقيم محمد عوامة 28436)
حدیث نمبر: 28437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: (أتى) (١) حجر (عائر) (٢) في إمرة مروان، فأصاب ابن نسطاس (بن) (٣) عامر ابن عبد اللَّه ابن نسطاس لا يعلم من صاحبه فقتله، فضرب مروان ديته على الناس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: مروان کی حکومت میں ایک نامعلوم پتھر آیا اور ابن نسطاس بن عامر بن عبداللہ بن نسطاس کو جا لگا اس کا پھینکنے والا معلوم نہیں تھا پس اس پتھر نے اسے مار دیا تو مروان نے اس کی دیت لوگوں پر ڈال دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29685، ترقيم محمد عوامة 28437)
حدیث نمبر: 28438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في قوم تناضلوا فأصابوا إنسانًا، لا يدرى أيهم أصابه قال: الدية عليهم كلهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ تیر اندازی کا مقابلہ کررہے تھے کہ انہوں نے ایک شخص کو تیر مار دیا یہ معلوم نہیں تھا کہ ان میں سے کس نے اس کو تیر مارا ہے حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کی دیت ان سب پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29686، ترقيم محمد عوامة 28438)