☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا ہو اور اس کے چھوٹے بچے ہوں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا ہو اور اس کے چھوٹے بچے ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 28351 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ (عن أشعث) (١) عن الحسن في رجل قتل وله ولد صغار قال: ذاك إلى أوليائه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: جس کو قتل کردیا گیا تھا اور اس کے چھوٹے بچے تھے کہ وہ اس کے سر پر ستوں کے سپرد ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29594، ترقيم محمد عوامة 28351)
حدیث نمبر: 28352 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن جرير بن حازم قال: سمعت حمادًا (يقول) (١) في رجل قتل وبعض أوليائه صغار، قال: يقتل أولياؤه الكبار إن شاؤا، ولا (ينتظروا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں فرماتے ہوئے سنا ایسے آدمی کے بارے میں جس کو قتل کردیا گیا تھا اور اس کے بعض اولیاء چھوٹے تھے: آپ نے فرمایا: اس کے بڑے سرپرست قتل کردیں اگر وہ چاہیں اور (انتظار مت کریں) انہوں نے انتظار نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29595، ترقيم محمد عوامة 28352)
حدیث نمبر: 28353 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن مهدي عن (حسين) (١) عن زيد (٢) عن بعض أهله أن الحسن بن علي قتل ابن ملجم الذي قتل عليًّا وله ولد صغار (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید نے اپنے گھر والوں سے نقل کیا ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ابن ملجم کو قتل کیا جس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قتل کیا تھا اور ان کے چھوٹے بچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29596، ترقيم محمد عوامة 28353)
حدیث نمبر: 28354 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قبيصة عن سفيان عن خالد عن عمر بن عبد العزيز قال: (يستأنى) (١) به حتى (يكبروا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: ان کو مہلت دی جائے گی یہاں تک کہ وہ بڑے ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29597، ترقيم محمد عوامة 28354)