☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مومن کے خون کے عزت و احترام کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← مومن کے خون کے عزت و احترام کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 28327 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان، عن مجالد، عن الشعبي، عن ابن عباس أنه نظر إلى الكعبة فقال: ما أعظم حرمتك وما أعظم حقك، و (المسلم) (١) أعظم حرمة منك، حرم اللَّه ماله، وحرم دمه، وحرم عرضه وأذاه، وأن يظن به ظن سوء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کعبۃ اللہ کی طرف نظر دوڑائی اور ارشاد فرمایا: تیری عزت و حرمت بہت زیادہ ہے اور تیرا حق بہت زیادہ اور یقینا مسلمان حرمت و عزت میں تجھ سے بڑھا ہوا ہے اللہ رب العزت نے اس کا مال حرام کردیا اور اس کو تکلیف پہنچانا حرام کردیا اور یہ کہ اسکے متعلق براخیال رکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29568، ترقيم محمد عوامة 28327)
حدیث نمبر: 28328 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٦٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع، حدثنا سفيان عن يعلى بن عطاء، عن أبيه، عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قتل المؤمن أعظم عند اللَّه ⦗٢٣٣⦘ من زوال الدنيا] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے ارشاد فرمایا: مومن کو قتل کرنا اللہ کے نزدیک دنیا کے ختم ہونے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29569، ترقيم محمد عوامة 28328)
حدیث نمبر: 28329 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن خصيف) (١) عن مجاهد عن ابن عباس ﴿فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا﴾ قال: من أوبقها، ﴿وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا﴾ [المائدة: ٣٢] ، قال: من كف عن قتلها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے { فَکَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیعًا } ترجمہ:۔ گویا کہ اس نے پوری انسانیت کو قتل کردیا۔ آپ نے فرمایا: جس نے اس کو ہلاک کردیا۔ { وَمَنْ أَحْیَاہَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعًا } اور جس نے اسے زندہ رکھا گویا وہ پوری انسانیت کو قتل کرنے سے رک گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29570، ترقيم محمد عوامة 28329)
حدیث نمبر: 28330 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد ﴿وَمَنْ أَحْيَاهَا﴾ قال: [من أنجاها من غرق أو حرق فقد أحياها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے { وَمَنْ أَحْیَاہَا } کا یوں معنی بیان کیا کہ جس نے اس کو ڈوبنے یا جلنے سے بچایا تحقیق اس نے اسے زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29571، ترقيم محمد عوامة 28330)
حدیث نمبر: 28331 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (العلاء) (١) بن عبد الكريم قال: سمعت مجاهدا يقول: ﴿وَمَنْ أَحْيَاهَا] (٢) فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا﴾، قال: من كف عن قتلها فقد أحياها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن عبدالکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو اس آیت کا معنی یوں بیان فرماتے ہوئے سنا؟ { وَمَنْ أَحْیَاہَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعًا } ترجمہ:۔ اور جس نے اسے زندگی بخشی گویا اس نے پوری انسانیت کو زندگی بخشی۔ یعنی جو شخص اس کے قتل سے رک گیا تحقیق اس نے اسے زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29572، ترقيم محمد عوامة 28331)
حدیث نمبر: 28332 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي المقدام عن (حبة) (١) بن جوين الحضرمي عن علي: ﴿رَبَّنَا (أَرِنَا) (٢) اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ ⦗٢٣٤⦘ وَالْإِنْسِ﴾ [فصلت: ٢٩] ، ابن آدم الذي قتل أخاه وإبليس، [الأبالس (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبہ بن جو ین حضرمی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آیت! اے ہمارے رب! دکھا تو ہمیں وہ دونوں گروہ جنہوں نے گمراہ کیا ہے ہمیں جنوں اور انسانوں کو کا معنی یوں بیان کیا کہ مراد آدم کا بیٹا ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کردیا اور شیطانوں کا سردار مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29573، ترقيم محمد عوامة 28332)
حدیث نمبر: 28333 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن مالك بن حصين عن أبيه عن علي قال: ابن آدم الذي قتل أخاه وإبليس] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مراد آدم کا بیٹا ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا اور شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29574، ترقيم محمد عوامة 28333)
حدیث نمبر: 28334 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقتل نفس ظلمًا إلا كان على ابن آدم الأول كفل من دمها؛ لأنه أول من سن القتل" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی بھی نفس کو ظلماً قتل نہیں کیا جاتا مگر آدم کے پہلے بیٹے پر اس کے خون کے گناہ کا بوجھ ہوتا ہے اس لیے کہ اس نے سب سے پہلے قتل کا طریقہ جاری کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29575، ترقيم محمد عوامة 28334)
حدیث نمبر: 28335 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الحسن بن صالح عن إبراهيم (بن مهاجر عن إبراهيم) (١) قال: ما من نفس تقتل ظلمًا إلا كان على ابن آدم الأول والشيطان كفل منها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا کسی بھی نفس کو ظلماً قتل نہیں کیا جاتا مگر یہ کہ آدم کے پہلے بیٹے اور شیطان پر اس کے گناہ کا بوجھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29576، ترقيم محمد عوامة 28335)
حدیث نمبر: 28336 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن ليث عن مجاهد: ﴿ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَّرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَت أَيْدِى النَّاسِ﴾ [الروم: ٤١] ، قال: في البر ابن آدم الذي قتل أخاه، وفي البحر الذي كان يأخذ كل سفينة غصبًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے قرآن کی اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی: ترجمہ: فساد برپا ہوگیا خشکی اور تری میں بسبب اس کے جو کماتے ہیں ہاتھ انسانوں کے آپ نے فرمایا: خشکی میں آدم کا بیٹا مراد ہے جس نے اپنے بھائی کو قتل کردیا اور سمندر میں مراد وہ بادشاہ ہے جو ہر کشتی کو غصب کرلیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29577، ترقيم محمد عوامة 28336)
حدیث نمبر: 28337 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: من قتل رجلين فهو جبار وتلا: ﴿أَتُرِيدُ أَنْ ⦗٢٣٥⦘ تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ إِنْ تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ (وَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ) (٢) ﴾ [القصص: ١٩] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا، جس شخص نے دو آدمیوں کو قتل کردیا تو وہ جبار ہے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ترجمہ:۔ تم چاہتے ہو کہ قتل کردو مجھے جیسے تم نے قتل کردیا تھا ایک انسان کو کل؟ نہیں چاہتے ہو تم مگر یہ کہ ہو رہو جبار۔ الخ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29578، ترقيم محمد عوامة 28337)