٢٩٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (العلاء) (١) بن عبد الكريم قال: سمعت مجاهدا يقول: ﴿وَمَنْ أَحْيَاهَا] (٢) فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا﴾، قال: من كف عن قتلها فقد أحياها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن عبدالکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو اس آیت کا معنی یوں بیان فرماتے ہوئے سنا؟ { وَمَنْ أَحْیَاہَا فَکَأَنَّمَا أَحْیَا النَّاسَ جَمِیعًا } ترجمہ:۔ اور جس نے اسے زندگی بخشی گویا اس نے پوری انسانیت کو زندگی بخشی۔ یعنی جو شخص اس کے قتل سے رک گیا تحقیق اس نے اسے زندہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29572، ترقيم محمد عوامة 28331)