☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إذا ضربه بصخرة فأعاد عليه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الديات← إذا ضربه بصخرة فأعاد عليه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 28256 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٤٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن زياد بن علاقة عن رجل أن رجلًا رمى رجلًا (بجلمود) (١) فقتله، فأقاده رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن علاقہ کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے کسی کو پتھر مارا اور اسے قتل کردیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے قصاص لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29496، ترقيم محمد عوامة 28256)
حديث رقم: 28257 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الضرب بالصخرة عمد وفيها القود.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: پتھر سے مارنے کی صورت میں عمد شمار ہوگا اور اس میں قصاص لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29497، ترقيم محمد عوامة 28257)
حديث رقم: 28258 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٤٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن (أبي) (١) الزبير عن عبيد بن عمير قال: [يَعمِد الرجلُ الأَيْدُ -يعني الشديدَ- إلى الصخرة أو إلى الخشبة فيشدخ بها رأس الرجل، و (أي) (٢) عمد أعمد من هذا؟.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشادفرمایا: طاقتور آدمی نے پتھر یا لکڑی اٹھائی اور اس کے ساتھ آدمی کا سر توڑ دیا، آپ نے فرمایا: کون سا عمد اس سے زیادہ سخت ہوگا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29498، ترقيم محمد عوامة 28258)
حديث رقم: 28259 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن زيد بن] (١) جبير (عن جَروة) (٢) ابن حُمَيْل عن أبيه قال: قال عمر: يعمد (أحدكم) (٣) إلى أخيه فيضربه بمثل آكلة اللحم (٤) ، لا أُوتى برجل فعل ذلك فقتل إلا أقدته منه (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمیل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم میں کوئی اپنے بھائی کا ارادہ کرتا ہے پس اس کو چھری سے مار دیتا ہے، آپ نے فرمایا: میرے پاس ایسا آدمی لایا جائے جس نے ایسا کام کیا اور قتل کردیا ہو تو میں ضرور اس سے قصاص لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29499، ترقيم محمد عوامة 28259)
حديث رقم: 28260 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: يضربه بالعصا عمدًا إذا قتلتُ (صاحبَها) (١) قُتل الضارب.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے پوچھا گیا: کیا عمد شمار ہوگا جب کسی نے لاٹھی سے مارا ہو؟ آپ نے فرمایا: جب تو میں اسے مارنے والے کی طرح قتل کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29500، ترقيم محمد عوامة 28260)
حديث رقم: 28261 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد بالعصى والحجر العظيم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قتل شبہ عمد لاٹھی اور بڑے پتھر سے مارنے کی صورت میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29501، ترقيم محمد عوامة 28261)
حديث رقم: 28262 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن قيس عن الشعبي قال: إذا ضرب بالعصى (فأعاد) (١) وأبدأ قُتل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب لاٹھی سے مارا پس چھوڑ دیا اور پھر مارنا شروع کردیا تو اس شخص کو قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29502، ترقيم محمد عوامة 28262)
حديث رقم: 28263 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يضرب الرجل بالعصى فيقتل، (١) قال الحكم: ليس عليه قود.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا جس نے لاٹھی سے کسی کو مار کر قتل کردیا ہو؟ حضرت حکم نے فرمایا: اس پر قصاص نہیں ہوگا اور حضرت حماد نے فرمایا: اسے قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29503، ترقيم محمد عوامة 28263)
حديث رقم: 28264 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: إذا أعلّ (١) بالعصى فهو قود.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشادفرمایا، جب قاتل نے لاٹھی ماردی تو قصاص ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29505، ترقيم محمد عوامة 28264)
حديث رقم: 28265 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام عن قتادة عن أنس أن يهوديًّا رضخ رأس امرأة بحجر فرضخ النبي صلى الله عليه و آله وسلم رأسه بين حجرين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: ایک یہودی نے کسی عورت کا سر پتھر سے کچل دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29506، ترقيم محمد عوامة 28265)