☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← جو یوں کہے: اگر وہ قصاص کی حالت میں مر گیا تو اس کو کوئی دیت نہیں ملے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 28239 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن عامر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کتاب اللہ کے حکم سے قصاص میں مرگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29477، ترقيم محمد عوامة 28239)
حدیث نمبر: 28240 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن سعيد عن قتادة عن سعيد) (١) عن عمر مثله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید نے حضرت عمر سے مذکو رہ ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29479، ترقيم محمد عوامة 28240)
حدیث نمبر: 28241 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن في الرجل يقتص منه فيموت: لا دية له، قتله كتاب اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سے قصاص لیا جارہا تھا کہ اس کی موت واقع ہوگئی اس پر حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کو دیت نہیں ملے گی۔ اس کو کتاب اللہ نے قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29480، ترقيم محمد عوامة 28241)
حدیث نمبر: 28242 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (يونس عن) (١) الحسن في الرجل يموت في القصاص قال: لا دية له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس شخص کے بارے میں جس کی قصاص کے دوران موت واقع ہوگئی۔ آپ نے یوں فرمایا: اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29481، ترقيم محمد عوامة 28242)
حدیث نمبر: 28243 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن شيخ من أهل البصرة عن أبي نضرة عن أبي سعيد أن أبا بكر وعمر قالا: من قتله حد فلا عقل له (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو حد کے جاری ہونے نے قتل کردیاتو اس کی کوئی دیت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29482، ترقيم محمد عوامة 28243)
حدیث نمبر: 28244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد في الرجل يقام عليه الحد فيموت (قالا) (١) : لا دية له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی پر حد قائم کی جارہی تھی کہ اس کی اس دوران موت واقع ہوگئی تو اس بارے میں حضرت حسن بصری اور حضرت محمد نے فرمایا: اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29483، ترقيم محمد عوامة 28244)
حدیث نمبر: 28245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن حجاج عن عمير بن (سعيد) (١) قال: قال علي: إذا أقيم على الرجل الحد في الزنى أو سرقة أو قذف فمات فلا دية له (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب آدمی پر حد زنا یا حد سرقہ یا حد قذف لگائی گئی اور اس حالت میں اس کی وفات ہوگئی تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29484، ترقيم محمد عوامة 28245)
حدیث نمبر: 28246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن أبي حصين عن عمير بن (سعيد) (١) النخعي قال: قال علي: ما كنت لأقيم على رجل حدا فيموت فأجد في نفسي منه شيئًا، إلا صاحب الخمر (لو مات) (٢) وديته (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید نخعی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نے جب کسی پر حد قائم کی اور اس کی موت واقع ہوگئی تو مجھے اس کے بارے میں اپنے دل میں کوئی بات محسوس نہیں ہوئی مگر شراب پینے والے کے متعلق کہ اگر وہ مرگیا تو اس کی دیت ادا کروں گا۔ اور سفیان نے اتنا اضافہ نقل کیا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں کوئی طریقہ جاری نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29485، ترقيم محمد عوامة 28246)
حدیث نمبر: 28247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (سعيد) (١) عن مطر عن عطاء عن عبيد بن عمير أن [عليًا (وعمر) (٢) ] (٣) (قالا) (٤) : من قتله قصاص فلا دية له (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: جو شخص قصاص میں قتل ہوگیا تو اس کو دیت نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29487، ترقيم محمد عوامة 28247)