☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس نے دوسرے آدمی کو دھکا دیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدمی کا بیان جس نے دوسرے آدمی کو دھکا دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 28204 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي عون عن شريح أن رجلًا لقي (رجلًا) (١) بكرسي قصدمه فقتله، فقال شريح: ضمن الصادم للمصدوم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی کو کرسی ماری اور دھکا دیا پس وہ آدمی مرگیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا: دھکا دینے والا دوسرے آدمی کے لیے ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29438، ترقيم محمد عوامة 28204)
حدیث نمبر: 28205 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوحيم بن سليمان عن أشعث عن حماد عن إبراهيم عن علي في فارسين اصطدما فمات أحدهما فضمن الحي الميت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو شہسوار آپس میں ٹکڑا گئے اور ان میں ایک مرگیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے زندہ کو مردہ کا ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29439، ترقيم محمد عوامة 28205)
حدیث نمبر: 28206 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي أنه سئل عن سفينتين اصطدمتا، فغرقت إحداهما فقال: ليس على (الآخرين) (١) ضمان، ولكن أيما رجل أوثق سفينة على طريق المسلمين فأصابت فهو ضامن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ امام شعبی سے دریافت کیا گیا دو ایسی کشتیوں کے بارے میں جو آپس میں ٹکڑا گئی تھیں پس ان دونوں میں سے ایک غرق ہوگئی؟ آپ نے جواب دیا: دوسری کشتی والوں پر کوئی ضمان نہیں لیکن ہر وہ شخص جس نے مسلمان کے طریقہ پر مضبوط کشتی بنائی پھر بھی وہ ڈوب گئی تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29440، ترقيم محمد عوامة 28206)
حدیث نمبر: 28207 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الحكم عن علي في الفارسين يصطدمان، قال: يضمن الحي دية الميت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو شہسواروں کے بارے میں جو آپس میں ٹکڑا گئے تھے آپ نے یوں ارشاد فرمایا: زندہ مردہ کی دیت کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29441، ترقيم محمد عوامة 28207)
حدیث نمبر: 28208 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن قتادة عن كعب بن (سور) (١) أن رجلا كان على حمار، فاستقبله رجل على بعير في زقاق، فنفر الحمار، فصرع (الرجل) (٢) فأصابه (٣) شيء، فلم يضمن كعب بن (سور) (٤) صاحب البعير شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی گدھے پر سوار تھا کہ اس کے سامنے سے گلی میں اونٹ پر سوار ایک شخص آیا پس گدھا خوف زدہ ہوگیا اور آدمی کو نیچے گرادیا جس سے وہ آدمی زخمی ہوگیا تو حضرت کعب بن سور نے اونٹ پر سوار کو کسی چیز کا بھی ضامن نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29442، ترقيم محمد عوامة 28208)
حدیث نمبر: 28209 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن بن أبي ذئب عن المطلب بن السائب السهمي عن سعيد بن المسيب أن عثمان قضى أن كل مقتتلين اقتتلا ضمنا ما بينهما (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے فیصلہ فرمایا کہ دو آپس میں لڑنے والے ایک دوسرے کے نقصان کے ضامن ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29443، ترقيم محمد عوامة 28209)