☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات ماں شریک بھائی کو بھی دیت کا وارث بناتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← جو حضرات ماں شریک بھائی کو بھی دیت کا وارث بناتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 28136 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبد اللَّه بن محمد بن علي قال: قال علي: قد ظلم من لم يورث الأخوة من الأم من الدية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ماں شریک بھائی کو دیت کا وارث نہ بنایا تحقیق اس نے ظلم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29368، ترقيم محمد عوامة 28136)
حدیث نمبر: 28137 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه، كان يورث الإخوة من الأم من الدية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ماں شریک بھائیوں کو دیت میں وارث قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29369، ترقيم محمد عوامة 28137)
حدیث نمبر: 28138 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس وابن مسهر عن الشيباني (عن الشعبي) (١) قال: الإخوة من الأم يرثون من الدية وكل وارث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: ماں شریک بھائی دیت کے وارث بنیں گے اور ہر وارث بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29370، ترقيم محمد عوامة 28138)
حدیث نمبر: 28139 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن عمر بن عبد العزيز قال: كتب في الإخوة من الأم يرثون من الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ماں شریک بھائیوں کے بارے میں لکھ دیا تھا کہ وہ دیت کے وارث بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29371، ترقيم محمد عوامة 28139)
حدیث نمبر: 28140 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: يرث الإخوة من الأم -يعني من العقل- قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: کیا ماں شریک بھائی وارث بنے گا؟ یعنی دیت کا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29372، ترقيم محمد عوامة 28140)
حدیث نمبر: 28141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش قال: سألت إبراهيم أيرث الإخوة من الأم من الدية؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ کیا ماں شریک بھائی دیت کا وارث بنے گا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29373، ترقيم محمد عوامة 28141)
حدیث نمبر: 28142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن (همام) (١) عن عاصم الأحول قال: سألت الحسن فقال: لهم كتاب اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے اس بارے میں دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: ان کے لیے کتاب اللہ فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29374، ترقيم محمد عوامة 28142)
حدیث نمبر: 28143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن عمرو بن دينار عن محمد بن علي قال: لقد ظلم من لم يورث الإخوة من الأم من الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ماں شریک بھائی کو دیت کا وارث نہیں بنایا تحقیق اس نے ظلم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29375، ترقيم محمد عوامة 28143)