☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
القصاص (بين) الرجال والنساء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الديات← القصاص (بين) الرجال والنساء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 28057 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (جعفر) (١) بن برقان عن عمر بن عبد العزيز قال: القصاص (فيما) (٢) بين الرجل والمرأة في العمد فيما بينه وبين النفس.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا کہ عمد کی صورت مرد اور عورت کے مابین وہی قصاص ہے جو ایک نفس سے دوسرے نفس کے بدلے ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29283، ترقيم محمد عوامة 28057)
حديث رقم: 28058 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عامرشعبی ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قصاص آدمی اور عورت کے درمیان عمد کی صورت میں ہر چیز میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29284، ترقيم محمد عوامة 28058)
حديث رقم: 28059 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن حماد (١) (٢) أنه كان ⦗١٧١⦘ لا يرى بين (الرجال والنساء) (٣) قصاصًا فيما دون النفس.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد آدمیوں اور عورتوں کے درمیان جان سے کم زخم کی صورت میں قصاص لینے کو جائز نہیں سمجھتے تھے، اور حضرت حکم نے ارشاد فرمایا: ہم نے ان دونوں کے بارے میں اس کے متعلق کوئی حدیث نہیں سنی اور یقینا ان دونوں کے درمیان قصاص بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29286، ترقيم محمد عوامة 28059)
حديث رقم: 28060 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى عن الأوزاعي عن الزهري قال: مضت السنة في الرجل يضرب امرأته فيجرحها أن لا (تقتص) (١) منه ويعقل لها (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: سنت اس بارے میں گزر چکی ہے کہ آدمی نے عورت کو مار کر زخمی کردیا تو اس آدمی سے قصاصاً بدلہ لیا جائے گا اور وہ آدمی عورت کو دیت ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29288، ترقيم محمد عوامة 28060)
حديث رقم: 28061 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إسماعيل بن أمية عن الزهري (قال) (١) : (لا) (٢) (يقص) (٣) (للمرأة) (٤) من زوجها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں امام زہری نے ارشاد فرمایا! کسی بیوی کے لیے اس کے شوہر سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29289، ترقيم محمد عوامة 28061)
حديث رقم: 28062 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن عيسى ابن أبي (عزة) (٢) عن الشعبي في رجل (ابترك) (٣) امرأته أن يجامعها (فدق سنها) (٤) ، قال: يضمن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن ابو عزہ فرماتے ہیں ک حضرت شعبی نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے عورت کو سینہ کے بل لٹایا تا کہ اس سے جماع کرے اور اس طرح سے اس کا دانت توڑ دیا آپ نے فرمایا! وہ شخص ضمان ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29290، ترقيم محمد عوامة 28062)
حديث رقم: 28063 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن حماد قال: ليس بين الرجل والمرأة قصاص فيما دون النفس في العمد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: آدمی اور عورت کے درمیان قتل عمد سے کم میں قصاص نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29291، ترقيم محمد عوامة 28063)
حديث رقم: 28064 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جرير بن حازم عن الحسن في رجل لطم امرأته فأتت تطلب القصاص، فجعل النبي صلى الله عليه و آله وسلم بينهما القصاص فأنزل اللَّه تعالى: ﴿وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ﴾ [طه: ١١٤] ، ونزلت: ﴿الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ﴾ (١) [النساء: ٣٤] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارا تو وہ عورت قصاص طلب کرنے کے لیے آگئی اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان قصاص کا فیصلہ فرما دیا اس پر اللہ رب العزت نے یہ آیت نازل فرمائی۔: اور قرآن پڑھنے میں جلدی مت کرو اس سے پہلے کہ پوری پہنچے تم تک اس کی وحی اور یہ آیت اتری مرد سرپرست و نگہبان ہیں عورتوں کے اس بنا پر کہ اللہ نے فضیلت دی ہے انسانوں میں بعض کو بعض پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29292، ترقيم محمد عوامة 28064)
حديث رقم: 28065 مصنف ابن أبي شيبة
٢٩٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا القاسم بن الفضل (الحداني) (١) عن محمد بن زياد قال: كانت جدتي (أم) (٢) ولد لعثمان بن مظعون، فلما مات عثمان جرحها ابن عثمان جرحًا، فذكرت ذلك لعمر بن الخطاب فقال له (عمر) (٣) : أعطها أرشًا مما صنعت بها (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن فضل حدانی فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن زیاد نے ارشاد فرمایا میری دادی حضرت عثمان بن مظعون کی ام ولدہ تھیں۔ جب حضرت عثمان کی وفات ہوگئی تو حضرت عثمان کے بیٹے نے ان کو زخم لگایا، پس انہوں نے یہ بات حضرت عمر بن خطاب کے سامنے ذکر کردی حضرت عمر نے ان سے فرمایا: جو تم نے ان کے ساتھ معاملہ کیا ہے اس کی دیت ان کو ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29293، ترقيم محمد عوامة 28065)