☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 28014 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن أبان بن صالح عن مجاهد عن ابن مسعود قال: كان يقول: دية أهل الكتاب مثل دية المسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود فرمایا کرتے تھے اہل کتاب کی دیت مسلمان کی دیت جیسی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29237، ترقيم محمد عوامة 28014)
حدیث نمبر: 28015 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن علي بن أبي طلحة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: من كان له (عهد) (١) أو ذمة فديته دية الحر المسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا جس کا معاہدہ ہو یا ذمی ہو تو اس کی دیت آزاد مسلمان کی دیت کے برابر ہے حضرت سفیان فرماتے ہیں: پھر اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں بھی یہی بات جانتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29238، ترقيم محمد عوامة 28015)
حدیث نمبر: 28016 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الحسن بن صالح عن علي ابن أبي طلحة عن القاسم بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: من كان له عهد أو ذمة فديته دية الحر المسلم] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: حلیف یا ذمی کی دیت آزاد مسلمان کی دیت کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29240، ترقيم محمد عوامة 28016)
حدیث نمبر: 28017 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن حماد عن إبراهيم عن علقمة قال: دية المعاهد مثل دية المسلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشادفرمایا: حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29241، ترقيم محمد عوامة 28017)
حدیث نمبر: 28018 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن أبي نجيح عن مجاهد وعطاء قالا: دية المعاهد مثل دية المسلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عطاء ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29242، ترقيم محمد عوامة 28018)
حدیث نمبر: 28019 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن أشعث عن الشعبي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: یہودی، عیسائی، مجوسی اور حلیف جس سے معاہدہ کیا گیا ہو اس کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے اور حضرت عامر شعبی یہ آیت تلاوت کرتے تھے ترجمہ:۔ اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو توخون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29243، ترقيم محمد عوامة 28019)
حدیث نمبر: 28020 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن الزهري قال: سمعته يقول: دية المعاهد دية المسلم وتلا هذه الآية: ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ (فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ) (١) ﴾.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے امام زہری کو یوں فرماتے ہوئے سنا: حلیف کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے اور اگر مقتول ہو اسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو۔ الیٰ آ خر الایۃ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29245، ترقيم محمد عوامة 28020)
حدیث نمبر: 28021 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: دية أهل العهد من المشركين مثل دية المسلمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: مشرکین میں سے معاہدہ والے لوگوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29246، ترقيم محمد عوامة 28021)