☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ جانور جس کو آزاد چھوڑا گیا یا جس نے اپنی لگام چھڑا لی پھر کسی انسان کو نقصان پہنچایا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← وہ جانور جس کو آزاد چھوڑا گیا یا جس نے اپنی لگام چھڑا لی پھر کسی انسان کو نقصان پہنچایا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27958 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الحجاج عن القاسم بن (نافع) (١) قال: قال عمر (٢) : ما أصاب المنفلت فلا ضمان على صاحبه، ومن أصاب المنفلت ضمن (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: لگام چھڑائے ہوئے جانور نے جو نقصان پہنچایا تو اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور جس شخص نے لگام چھڑانے والے جانور کو کوئی نقصان پہنچایا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29175، ترقيم محمد عوامة 27958)
حدیث نمبر: 27959 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن عمرو عن الحسن وابن سيرين في الدابة (المرسلة) (١) تصيب. قالا: ليس عليه ضمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین ان دونوں حضرات سے آزاد چھوڑے ہوئے جانور کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی کو نقصان پہنچا دیا ہو؟ تو آپ دونوں حضرات نے جواب دیا اس کے مالک پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29176، ترقيم محمد عوامة 27959)
حدیث نمبر: 27960 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الشعبي قال: كل مرسلة فصاحبها ضامن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا ہر آزاد چھوڑے ہوئے جانور کے نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالک ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29177، ترقيم محمد عوامة 27960)
حدیث نمبر: 27961 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد في رجل انفلتت دابته وهو في أثرها، فأصابت إنسانًا، قال: ليس عليه شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: جس کا جانور اس سے لگام چھڑا کر بھاگ گیا اور کسی انسان کو نقصان پہنچایا اس حال میں کہ یہ شخص اس کی تلاش میں تھا؟ آپ نے فرمایا: اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور حضرت حکم نے بھی یہی ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29178، ترقيم محمد عوامة 27961)