☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گھوڑے کے بچھڑے کا بیان جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہاتھا کہ اس نے نقصان پہنچا دیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← گھوڑے کے بچھڑے کا بیان جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہاتھا کہ اس نے نقصان پہنچا دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27954 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم أنه سئل عن المهر يتبع أمه قال: هو ضامن؛ لأنه أرسله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا اس گھوڑے کے بچھڑے سے متعلق جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا؟ آپ نے فرمایا: وہ ضامن ہوگا کیونکہ مالک نے اسے چھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29171، ترقيم محمد عوامة 27954)
حدیث نمبر: 27955 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم في المهر يتبع أمه قال: يضمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس گھوڑے کے بچھڑے کے بارے میں ارشاد فرمایا جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا کہ اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29172، ترقيم محمد عوامة 27955)
حدیث نمبر: 27956 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن شعبة عن الحكم وحماد سألتهما عن المهر يتبع أمه فيصيب، قالا: يضمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے پوچھا اس گھوڑے کے بچے کے بارے میں جو اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا پھر اس نے نقصان پہنچا دیا؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس کے مالک کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29173، ترقيم محمد عوامة 27956)
حدیث نمبر: 27957 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (البكراوي) (١) عن أشعث عن الحسن قال: لا يضمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29174، ترقيم محمد عوامة 27957)