☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو تکلیف پہنچائے کیا اس پر کوئی چیز واجب ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← جو شخص عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو تکلیف پہنچائے کیا اس پر کوئی چیز واجب ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 27847 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت ابن سیرین اور حضرت عطاء ان سب حضرات نے اس شخص کے بارے میں جو عورت کے پیٹ میں موجود بچہ کو تکلیف پہنچائے یوں ارشاد فرمایا: یقینا اس شخص پر غرہ کے ساتھ غلام کا آزاد کرنا بھی ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29055، ترقيم محمد عوامة 27847)
حدیث نمبر: 27848 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم، قال: سمعته يقول: إذا ضربت امرأة فألقت (جنينًا) (١) فإن صاحبه يعتق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جب کوئی کسی عورت کو ضرب لگائے جس سے اس کا بچہ ساقط ہوجائے تو لگانے والا غلام آزاد کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29058، ترقيم محمد عوامة 27848)
حدیث نمبر: 27849 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة ووكيع قالا: (حدثنا) (١) عمر بن ذر عن مجاهد أن امرأة مسحت بطن امرأة فأسقطت فأمرها عمر بن الخطاب أن تعتق (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ذر فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشا فرمایا: کہ جب ایک عورت نے کسی عورت کے پیٹ پر ضرب لگا کر اس کا حمل ساقط کردیا تو اس عورت کو حضرت عمر نے غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29059، ترقيم محمد عوامة 27849)