☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گونگے کی زبان اور نامرد کے آلۂ تناسل کی دیت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← گونگے کی زبان اور نامرد کے آلۂ تناسل کی دیت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 27711 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن الشعبي عن مسروق قال: في لسان الأخرس حكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق کا ارشاد مروی ہے کہ گونگے کی زبان میں فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28911، ترقيم محمد عوامة 27711)
حدیث نمبر: 27712 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم: في لسان الأخرس الدية كاملة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ گونگے کی زبان میں پوری دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28912، ترقيم محمد عوامة 27712)
حدیث نمبر: 27713 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم: في لسان الأخرس حكم، وفي ذكر (الخصي) (١) حكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ گونگے کی زبان کے بدلہ میں فیصلہ اور خصی آدمی کے عضو تناسل کے بدلہ میں بھی فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28913، ترقيم محمد عوامة 27713)
حدیث نمبر: 27714 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن قتادة قال: في لسان الأخرس [مما في لسان الصحيح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ کا ارشاد ہے کہ گونگے کی زبا ن میں صحیح زبان کی دیت کا تہائی حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28914، ترقيم محمد عوامة 27714)
حدیث نمبر: 27715 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن عمرو عن الحسن قال: في لسان الأخرس] (١) الدية كاملة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ گونگے کی زبان کے بدلہ میں پوری دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28915، ترقيم محمد عوامة 27715)
حدیث نمبر: 27716 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: في ذكر الذي لا يأتي النساء مثلٌ ما في ذكر الذي يأتي النساء؟ قال (لي) (١) : نعم، و (قال) (٢) (لي) (٣) : أرأيت الذي (قد) (٤) ذهب ذلك منه أليس يوفي نذره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ ایسے شخص کے عضو تناسل کے بدلہ میں کہ جو عورتوں کے پاس نہ آسکتا ہو اتنی ہی دیت ہوگی کہ جتنی اس شخص کے بدلہ میں ہے کہ جو عورتوں کے پاس آسکتا ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں اور فرمایا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ جس شخص کا عضو تناسل ضائع چکا ہو تو کیا اس کی نذر کو پورا نہیں کیا جاتا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28916، ترقيم محمد عوامة 27716)