☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیٹ تک سرایت کر جانے والے زخم کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← پیٹ تک سرایت کر جانے والے زخم کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 27629 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في الجائفة ثلث الدية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اند ر تک جو زخم پہنچ جائے تو اس میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28824، ترقيم محمد عوامة 27629)
حدیث نمبر: 27630 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٢٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الجائفة ثلث الدية] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا ہے کہ پٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28825، ترقيم محمد عوامة 27630)
حدیث نمبر: 27631 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في الجائفة ثلث الدية أخماسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کا ارشاد ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندر تک پہنچ جانے والے زخم میں تہائی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28826، ترقيم محمد عوامة 27631)
حدیث نمبر: 27632 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الجائفة ثلث الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کا ارشاد ہے پیٹ یا دماغ کے اندر تک پہنچ جانے والے زخم میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28827، ترقيم محمد عوامة 27632)
حدیث نمبر: 27633 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن مكحول (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28828، ترقيم محمد عوامة 27633)
حدیث نمبر: 27634 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: (١) في الجائفة (في) (٢) البطن والفخذ، ديتها ثلث الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ پیٹ اور ران کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28830، ترقيم محمد عوامة 27634)
حدیث نمبر: 27635 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (بن سليمان) (١) عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب أن قومًا كانوا يرمون، فرمى رجل منهم بسهم خطأ، فأصاب بطن رجل فأنفذه إلى ظهره، (فدووي) (٢) فبرأ فرفع إلى أبي بكر فقضى فيه بجائفتين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ لوگ تیر اندازی کر رہے تھے تو ایک آدمی نے تیر غلط نشانہ لگا دیا جو کسی آدمی کے پیٹ پر لگا اور کمر تک چھیلتا ہوا نکل گیا پھر اس کا علاج کیا گیا تو وہ ٹھیک ہوگیا یہ معاملہ ابوبکر تک پہنچا تو انہوں نے اس میں اس کے دو اندرونی زخموں کے برابر دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28831، ترقيم محمد عوامة 27635)
حدیث نمبر: 27636 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا (يزيد) (١) بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد: في (النافذة) (٢) في الجوف ثلث الدية، وفى الأخرى مائة دينار (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے اور دوسرے میں سو دینار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28832، ترقيم محمد عوامة 27636)
حدیث نمبر: 27637 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: الجائفة في الجوف حتى يخرج من الجانب (الآخر) (١) جائفتان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے مروی ہے کہ پیٹ کے اندرونی زخم میں کہ جو دوسری جانب سے نکل آئے دو پیٹ کے زخموں کے برابر دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28833، ترقيم محمد عوامة 27637)
حدیث نمبر: 27638 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن عمرو عن الحسن في رجل رمى رجلًا فأنفذه، قال: فيه جائفتان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے کو تیر مارا اور وہ دوسری جانب سے نکل گیا تو اس میں پیٹ کے دوزخموں کے برابر دیت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28834، ترقيم محمد عوامة 27638)
حدیث نمبر: 27639 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عبيدة عن إبرإهيم عن عمر قال: في الجائفة ثلث الدية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے مروی ہے کہ پیٹ یا دماغ کے اندرونی زخم میں تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28835، ترقيم محمد عوامة 27639)