☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كم في كل إصبع؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الديات← كم في كل إصبع؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 27541 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن غالب (التمار) (١) عن مسروق بن أوس عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"في الأصابع عشر عشر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ تمام انگلیوں میں دس دس اونٹ دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28724، ترقيم محمد عوامة 27541)
Hadith No.: 27542 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة عن سعيد عن غالب التمار عن حميد بن هلال عن مسروق بن أوس عن أبى موسى أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قضى في الأصابع بعشر من الإبل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کے بارے میں دس اونٹ دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28725، ترقيم محمد عوامة 27542)
Hadith No.: 27543 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن [ (مطر) (١) ⦗٦٩⦘ عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم] (٢) قضى في الأصابع عشر عشر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگلیوں کی دیت کے بارے میں دس دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28726، ترقيم محمد عوامة 27543)
Hadith No.: 27544 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"في كل إصبع مما هنالك عشر من الإبل" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
آل عمر کے ایک شخص سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28727، ترقيم محمد عوامة 27544)
Hadith No.: 27545 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي عن علي وعبد اللَّه قالا: في الأصابع في كل إصبع عشر الدية (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ کا ارشاد ہے کہ انگلیوں میں سے ہر انگلی کے بدلہ میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28728، ترقيم محمد عوامة 27545)
Hadith No.: 27546 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في (الإصبع) (١) عشر الدية (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ انگلیوں میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28729، ترقيم محمد عوامة 27546)
Hadith No.: 27547 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز في كل إصبع (عشر) (١) من الإبل أو عدل ذلك من ذهب أو ورق.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے روایت ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ یا اس کے برابر سونا یا چاندی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28730، ترقيم محمد عوامة 27547)
Hadith No.: 27548 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في كل إصبع خمس الدية أخماسًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دیت کا حصہ پانچ حصوں میں کر کے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28731، ترقيم محمد عوامة 27548)
Hadith No.: 27549 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال (١) : الأصابع كلها سواء: فيها العشر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ہر انگلی کے دیت برابر ہے اور اس میں دیت کا دسواں حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28732، ترقيم محمد عوامة 27549)
Hadith No.: 27550 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن [الحسن قال: في كل إصبع عشر فرائض.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن ارشاد ہے کہ ہر انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28733، ترقيم محمد عوامة 27550)
Hadith No.: 27551 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن] (١) الزهري قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في كل إصبع مما هنالك عشر الدية (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر انگلی کے بارے میں (دیت میں) دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28734، ترقيم محمد عوامة 27551)
Hadith No.: 27552 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب أن عمر قضى في الإبهام والتي (تليها) (١) (٢) نصف الكف، وفي الوسطى بعشر فرائض، والتي تليها بتسع فرائض، وفي الخنصر بست فرائض (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کے بارے میں ہتھیلی کی آدھی دیت کا، اور درمیان والی انگلی میں دس اونٹوں کا، اور اس کے ساتھ والی انگلی میں نواونٹوں کا، اور چھنگلیا کے بارے میں چھ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28735، ترقيم محمد عوامة 27552)
Hadith No.: 27553 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن ومحمد (قالا) (١) : الأصابع عشر عشر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور محمد کا ارشاد ہے کہ انگلیوں کی دیت میں دس دس اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28736، ترقيم محمد عوامة 27553)
Hadith No.: 27554 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد (عن قتادة) (١) عن علي وابن مسعود وابن عباس والحسن كانوا يقولون: في الأصابع كلها عشر عشر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود اور حسن فرمایا کرتے تھے تمام کی تمام انگلیوں میں دس دس اونٹ دیت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28737، ترقيم محمد عوامة 27554)
Hadith No.: 27555 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد الحذاء عن أبي قلابة عن عمرو بن سلمة قال: كتب إلينا عبد الملك بن مروان ونحن مع خالد بن عبد اللَّه أن الأصابع أثلاثًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن سلمہ کا ارشاد ہے کہ جب ہم خالد بن عبداللہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو عبدالملک بن مروان نے ہمیں ایک خط بھیجا کہ انگلیوں کو تین جگہ پر تقسیم کریں گے اور خالد نے چھنگلیا اور اس کے ساتھ کی انگلی کو ملایا (یعنی شمار کیا) اور درمیان والی اور اس کے ساتھ والی کو ملایا اور انگوٹھے کو علیحدہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28738، ترقيم محمد عوامة 27555)
Hadith No.: 27556 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: في كل مفصل من الأصابع ثلث دية الأصبع، إلا (الإبهام) (١) (فإن) (٢) في كل مفصل نصف ديتها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ انگلیوں کے ہر جوڑ کے بدلہ میں انگلیوں کی دیت کا تیسرا حصہ ہے سوائے انگوٹھے کے، اس کے ہر جوڑ کے بدلہ میں انگوٹھے کی دیت کا نصف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28740، ترقيم محمد عوامة 27556)
Hadith No.: 27557 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الإبهام خمس عشرة، وفي التي تليها عشر، (وفي التي تليها عشر) (١) وفي التي تليها ثمان، وفي التي تليها سبع.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ انگوٹھے میں پندرہ اونٹ، اور اس کے متصل انگلی کے بدلہ میں دس اونٹ، اور اس کے متصل انگلی کے بدلہ میں آٹھ اونٹ، اور سب سے آخر والی میں سات اونٹ بطور دیت دیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28741، ترقيم محمد عوامة 27557)
Hadith No.: 27558 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن حجاج (١) عن (زيد) (٢) أنه ⦗٧٢⦘ قال: في الأصابع في كل مفصل ثلث دية الإصبع إلا الإبهام، فإن فيها نصف ديتها إذا قطعت من المفصل، لأن فيها مفصلين (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید کا ارشاد ہے کہ انگلی کے ہر جو ڑ کے بدلہ میں انگلی کی دیت کا تہائی حصہ دیت ہوگی سوائے انگوٹھے کے کیونکہ اس میں انگوٹھے کا جوڑ کٹ جانے میں انگوٹھے کی دیت کا نصف دینا ہوگا اس لیے کہ اس میں دو ہی جو ڑ ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28742، ترقيم محمد عوامة 27558)