☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پلکوں کی دیت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← پلکوں کی دیت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 27429 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي قال: في الجفن الأسفل الثلثان، وفي الأعلى الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ اوپر والے پپوٹے میں دو تہائی اور نیچے والے پپوٹے میں ایک تہائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28607، ترقيم محمد عوامة 27429)
حدیث نمبر: 27430 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي قال: في الأجفان في كل جفن ربع الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نے پپوٹوں کے بارے میں فرمایا ہے کہ ہر پپوٹے میں چوتھائی دیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28608، ترقيم محمد عوامة 27430)
حدیث نمبر: 27431 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٦٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: كانوا يجعلون في جفني العين (إذا أندرا عن العين) (١) الدية، وذلك أنه لا بقاء للعين بعدهما، فإن تفرقا جعلوا في الأسفل الثلث، وفي الأعلى الثلثين، وذلك أنه (أجزأ) (٢) (عن) (٣) العين من الأسفل (يستر) (٤) ويكف عنها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول نے فرمایا کہ لوگ آنکھ کے جب دونوں پپوٹے آنکھ سے نکل جاتے تو کامل دیت مقرر کرتے تھے اور یہ اس لیے کرتے تھے کہ ان کے بعد آنکھ کا تحفظ نہیں رہتا اور اگر کوئی ایک نکل جاتا تو نیچے والے میں ایک تہائی اور اوپر والے میں دو تہائی مقرر کرتے تھے کیونکہ اوپر والا بنسبت نیچے والے کے زیادہ کفایت کرتا ہے وہ آنکھ کو چھپاتا اور اس سے (بیرونی اشیائ) کو روکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28609، ترقيم محمد عوامة 27431)