☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قتل شبہ عمد کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← قتل شبہ عمد کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 27305 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم عن (علي قال) (١) : (شبه العمد بالحجر العظيم والعصا) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ قتل شبہ عمد بڑے پتھر اور چھڑی کے ذریعہ قتل کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28480، ترقيم محمد عوامة 27305)
حدیث نمبر: 27306 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قتيل السوط والعصا شبه عمد" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے آپ کا ارشاد منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوڑے اور چھڑی کی وجہ سے مرنے والا شخص قتل شبہ عمد میں داخل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28481، ترقيم محمد عوامة 27306)
حدیث نمبر: 27307 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي و (حكم) (١) (وحماد) (٢) قالوا: ما أصيب به من حجر أو سوط أو عصا فأتى على النفس فهو شبه العمد، وفيه الدية مغلظة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حکم اور حماد نے فرمایا کہ جو شخص پتھر، کوڑے یا چھڑی کے ذریعہ تکلیف دیا گیا پھر وہ مرگیا تو یہ قتل شبہ عمد ہے اور اس میں دیت مغلظہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28482، ترقيم محمد عوامة 27307)
حدیث نمبر: 27308 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: شبه العمد كل شيء (تعمد به) (١) بغير حديد، فلا يكون شبه العمد إلا في النفس، ولا يكون دون النفس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ لوہے کہ علاوہ کسی بھی چیز سے مارنے کا قصد کیا جائے تو یہ شبہ عمد ہے، اور شبہ عمد صرف نفس (یعنی جان) میں ہی ہوتا ہے۔ مادون النفس میں شبہ عمد نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28483، ترقيم محمد عوامة 27308)
حدیث نمبر: 27309 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ما كان من قتل بغير سلاح فهو شبه العمد، وفيه الدية على العاقلة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ بغیر اسلحہ کے جو قتل ہو وہ شبہ عمد میں داخل ہے، اور اس میں دیت رشتہ داروں پر لازم ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28484، ترقيم محمد عوامة 27309)
حدیث نمبر: 27310 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري قال: شبه العمد أن يضرب الرجلُ الرجلَ في (النائر) (١) يكون بينهما ولا يريد قتله فيمرض من ذلك (فيموت) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے کو اپنے درمیان ہونے والے کسی جرم کی پاداش میں مارے لیکن اس کے قتل کا ارادہ نہ رکھتا ہو، پھر وہ آدمی اسی ضرب کی وجہ سے بیمار ہوجائے اور مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28485، ترقيم محمد عوامة 27310)