☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یوں کہا اس آدمی کے بارے میں جو اپنے لڑکے کو مقید کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جن لوگوں نے یوں کہا اس آدمی کے بارے میں جو اپنے لڑکے کو مقید کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 27244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤١٤ - حدثنا ابن مهدي (عن سفيان) (١) عن سعد بن يوسف بن يعقوب قال: قالوا لطاووس في عبدٍ له، فقال: ما له مال (فأكاتبه) (٢) ولا هو صالح فأزوجه، وكان يكره الضرب، ويقول: القيد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن یوسف بن یعقوب فرماتے ہیں کہ چند لوگوں نے حضرت طاؤس سے اپنے کسی غلام کے متعلق عرض کیا: نہ تو اس کے پاس مال ہے کہ میں اس کو مکاتب بنا دوں نہ ہی وہ نیک ہے کہ میں اس کی شادی کر دوں اور وہ شخص مارنے کو ناپسند کرتا تھا: آپ نے فرمایا: اس کو قید کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28414، ترقيم محمد عوامة 27244)
حدیث نمبر: 27245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤١٥ - حدثنا ابن مهدي عن إبراهيم (١) (بن طهمان) (٢) عمن حدثه عن جابر ابن عبد اللَّه أنه كان يكره أن يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن طھمان اپنے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بچہ کی گردن میں طوق ڈالنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28415، ترقيم محمد عوامة 27245)
حدیث نمبر: 27246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤١٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يجعل الرجل في عنق غلامه (الراية) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بچہ کی گردن میں طوق ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28416، ترقيم محمد عوامة 27246)
حدیث نمبر: 27247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤١٧ - حدثنا ابن أبي زائدة عن الأعمش عن إبراهيم عن مسروق عن عبد اللَّه أنه قال: لرجل وذكر امرأته فقال: قيدها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے فرمایا: جس نے اپنی بیوی کا ذکر کیا تھا کہ تم اسے قید کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28417، ترقيم محمد عوامة 27247)
حدیث نمبر: 27248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٤١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سلوا اللَّه علمًا نافعًا، وتعوذوا باللَّه من علم لا ينفع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ اللہ رب العزت سے نفع پہنچانے والے علم کا سوا ل کرو اور اللہ رب العزت کی پناہ مانگو ایسے علم سے جو نفع نہ پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28418، ترقيم محمد عوامة 27248)