☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 27194 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٢ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت أبا إسحاق يحدث قال: كان عبد اللَّه يكره أن يبزق الرجل عن يمينه في غير صلاة، فقال (له) (١) أبان: عمن؟ (فقال) (٢) : عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی نماز کے علاوہ میں بھی دائیں طرف تھوک پھینکے۔ حضرت ابان نے راوی سے پوچھا: آپ نے کس سے نقل کیا: انہوں نے فرمایا: حضرت عبد الرحمن بن یزید سے انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28362، ترقيم محمد عوامة 27194)
حدیث نمبر: 27195 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٣ - حدثنا حفص عن ابن عون قال: كان ابن سيرين له باب عن يساره مسدود، وكان يلتفت إليه فيبزق فيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کے بائیں جانب ایک بند دروازہ تھا۔ آپ وہاں جا کر اس جگہ تھوکا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28363، ترقيم محمد عوامة 27195)
حدیث نمبر: 27196 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن (مسعر) (١) عن سعد بن إبراهيم قال: سمعته يقول: من عقل الرجل موضع بزاقه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابراہیم نے ارشاد فرمایا: آدمی کی عقلمندی میں ہے کہ وہ کس جگہ تھوکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28364، ترقيم محمد عوامة 27196)
حدیث نمبر: 27197 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان عبد اللَّه جالسًا مستقبل القبلة، (فأراد) (١) أن يبزق عن شماله، وكان مشغولًا فكره أن يبزق عن يمينه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے بائیں جانب تھوکنے کا ارادہ کیا تو وہ جگہ بھری ہوئی تھی۔ پس آپ نے دائیں جانب تھوکنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28365، ترقيم محمد عوامة 27197)
حدیث نمبر: 27198 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن حميد بن هلال أن معاذًا تفل ذات يوم عن يمينه ثم قال: هاه، ما صنعت هذا منذ صحبت النبي صلى الله عليه و آله وسلم أو قال: (منذ) (١) أسلمت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ایک دن اپنے دائیں جانب تھوک دیا پھر فرمایا: آہ افسوس! جب سے مں ی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں آیا ہوں یا فرمایا: جب سے اسلام لایا ہوں، میں نے ایسا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28366، ترقيم محمد عوامة 27198)
حدیث نمبر: 27199 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا أبو هلال (عن حميد بن هلال) (١) قال: بزق أبو بكر وتفل عن يمينه في مرضة مرضها، فقال: ما فعلته إلا مرة -أو قال: غير هذه المرة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے اپنے مرض الوفات میں دائیں طرف تھوک دیا۔ اور فرمایا: میں نے ایسا کبھی نہیں کیا مگر صرف ایک مرتبہ یا یوں فرمایا: میں نے ایک مرتبہ کے علاوہ ایسا کبھی نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28367، ترقيم محمد عوامة 27199)