☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چیونٹی کو مارنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← چیونٹی کو مارنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27188 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٥٦ - حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن قتل النمل والنحل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیونٹی اور شہد کی مکھی کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28356، ترقيم محمد عوامة 27188)
حدیث نمبر: 27189 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن حماد عن إبراهيم قال: إذا آذاك النمل فاقتله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب چیونٹی تمہیں تکلیف پہنچائے تو تم اسے مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28357، ترقيم محمد عوامة 27189)
حدیث نمبر: 27190 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٥٨ - [حدثنا وكيع عن خالد بن دينار قال: رأيت أبا العالية رأى نملًا على بساط فقتلهن] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بچھونے پر چیونٹیوں کو دیکھا تو انہیں مار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28358، ترقيم محمد عوامة 27190)
حدیث نمبر: 27191 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٥٩ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن نافع عن (سليمان) (١) الأحول عن طاوس قال: (إنا) (٢) لنغرق النمل بالماء -يعني إذا آذتنا-.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن احول فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: ہم چیونٹیوں کو پانی کے ذریعہ منتشر کردیتے ہیں یعنی جب وہ ہمیں تکلیف پہنچاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28359، ترقيم محمد عوامة 27191)