☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في كف اللسان
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في كف اللسان
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 27027 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه! أي المسلمين أفضل؟ فقال:"من سلم المسلمون من لسانه ويده" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! افضل ترین مسلمان کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28194، ترقيم محمد عوامة 27027)
حديث رقم: 27028 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٩٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن (عبد اللَّه) (١) بن الحارث عن أبي كثير عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قام رجل فقال: يا رسول اللَّه! أي الإسلام أفضل؟ قال:"أن يسلم المسلمون من يدك ولسانك" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے کھڑے ہو کر سوال کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! افضل ترین اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تمہارے ہاتھ اور تمہاری زبان سے مسلمان محفوظ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28195، ترقيم محمد عوامة 27028)
حديث رقم: 27029 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عروة بن النزال (يحدث عن معاذ بن جبل أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم) (١) قال له:" (ألا) (٢) أدلك على أملك ذلك كله؟"، قال: قلت: يا رسول اللَّه (ما) (٣) قولك:"ألا أدلك على أملك ذلك كله؟" (قال) (٤) : فأشار [رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بيده) (٥) إلى لسانه، قال: قلت يا رسول اللَّه وإنا لنؤاخذ] (٦) بما نتكلم به؟ قال:"ثكلتك أمك يا معاذ وهل يكب الناس على ⦗٤٧٢⦘ (مناخرهم) (٧) إلا حصائد ألسنتهم" (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ان تمام چیزوں کی جڑ نہ بتادوں؟ آپ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کہنا کہ میں تمہیں تمام چیزوں کی جڑ نہ بتادوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم اپنی زبان سے جو بھی لفظ نکالتے ہیں ان سب پر مؤاخذہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! تمہیں تمہاری ماں گم پائے۔ لوگوں کو جہنم میں پیشانی کے بل گرانے والی چیز اسی زبان کی کھیتیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28196، ترقيم محمد عوامة 27029)
حديث رقم: 27030 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد بن حيان عن (عنبس) (١) بن عقبة (قال) (٢) عبد اللَّه: والذي لا إله غيره ما على الأرض شيء أحوج إلى طول سجن من لسان (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عنبس بن عقبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، زمین پر زبان سے زیادہ کوئی چیز بھی لمبی قید کی محتاج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28198، ترقيم محمد عوامة 27030)
حديث رقم: 27031 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن زيد ابن أسلم عن (أبيه) (١) قال: دخل عمر على أبي بكر وهو آخذ بلسانه هكذا يقول: ⦗٤٧٣⦘ (ها إن ذا) (٢) أوردني الموارد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر حضرت ابوبکر پر داخل ہوئے اس حال میں کہ انہوں نے اپنی زبان کو پکڑا ہوا تھا اور یوں فرما رہے تھے۔ بیشک یہ ہی ہے جس نے مجھے مصیبتوں کے گھاٹ اتارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28199، ترقيم محمد عوامة 27031)
حديث رقم: 27032 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٢٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن عبد اللَّه بن سفيان عن أبيه قال: قلت: يا رسول اللَّه أي شيء أتقي؟ فأشار (بيده) (١) إلى لسانه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سفیان فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سفیان نے فرمایا: کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں کن چیزوں سے بچوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28200، ترقيم محمد عوامة 27032)
حديث رقم: 27033 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٢٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: أحق ما طهر المسلم لسانه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ سب سے زیادہ حقدار چیز جس کو مسلمان پاکیزہ رکھے وہ اس کی زبان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28201، ترقيم محمد عوامة 27033)