☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: قوم کا بھانجا انہیں میں سے ہوتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جو یوں کہے: قوم کا بھانجا انہیں میں سے ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27012 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زياد بن مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ابن أخت القوم [منهم" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قوم کا بھانجا انہیں سے ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28178، ترقيم محمد عوامة 27012)
حدیث نمبر: 27013 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨١٧٩ - حدثنا وكيع عن قتادة عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ابن أخت القوم] (١) من أنفسهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قوم کا بھانجا انہی میں شمار ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28179، ترقيم محمد عوامة 27013)
حدیث نمبر: 27014 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨١٨٠ - حدثنا وكيع عن شعبة (١) قال: قلت لمعاوية بن قرة: سمعت أنس ابن مالك يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للنعمان بن مقرن:"ابن أخت القوم من أنفسهم؟" قال: نعم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت نعمان بن مقرن سے پوچھا: کیا قوم کا بھانجا انہی میں سے شمار ہوتا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28180، ترقيم محمد عوامة 27014)
حدیث نمبر: 27015 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨١٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (خثيم) (١) عن إسماعيل بن عبيد اللَّه (ابن) (٢) رفاعة عن أبيه عن جده قال: جمع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قريشًا فقال:"هل فيكم من غيركم؟" قالوا: لا إلا ابن أختنا وحليفنا ومولانا (فقال) (٣) :"ابن أختكم منكم وحليفكم منكم ومولاكم منكم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رفاعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ قریش کو جمع کیا اور پوچھا: کیا تم میں کوئی غیر تو موجود نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: نہیں، سوائے ہمارے بھانجوں، ہمارے حلیفوں اور ہمارے غلاموں کے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بھانجے تم ہی میں سے ہیں، تمہارے حلیف تم ہی میں سے ہیں، اور تمہارے غلام بھی تم ہی میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28181، ترقيم محمد عوامة 27015)