☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الختانة (ومن أول) من فعلها؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في الختانة (ومن أول) من فعلها؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 26996 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن إبراهيم صلى الله عليه و آله وسلم (١) اختتن بالقدوم وهو ابن مائة وعشرين سنة، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے قدوم مقام پر ایک سو بیس سال کی عمر میں ختنہ کیا، پھر آپ اس کے بعد اسّی سال تک زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28162، ترقيم محمد عوامة 26996)
حديث رقم: 26997 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٣ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كان إبراهيم أول الناس أضاف الضيف، وأول الناس قص شاربه وقلم أظافره واستحد، وأول الناس اختتن، وأول الناس رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: رب زدني وقارًا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مہمان کی ضیافت کی اور سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مونچھ کاٹی، اور اپنے ناخنوں کو کاٹا، اور شرمگاہ کے بال صاف کیے، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے ختنہ کیا، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے سفید بال دیکھے۔ تو کہنے لگے: اے میرے پروردگار! یہ کیا چیز ہے؟ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: یہ عزت و وقار ہے۔ آپ نے عرض کیا! پروردگار! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28163، ترقيم محمد عوامة 26997)
حديث رقم: 26998 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٤ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن رجل عن أبي المليح عن شداد ابن أوس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الختان سنة للرجل مكرمة للنساء" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ختنہ کرنا آدمیوں کے لیے سنت ہے اور عورتوں کے لیے عزت کی چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28164، ترقيم محمد عوامة 26998)
حديث رقم: 26999 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خمس من الفطرة (١) " -فذكر الختان (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ختنہ کا بھی ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28165، ترقيم محمد عوامة 26999)
حديث رقم: 27000 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٦ - حدثنا إسحاق بن منصور عن إسرائيل عن منصور عن مجاهد وإبراهيم قالا: الختان (من السنة) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت ابراہیم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: کہ ختنہ کرنا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28166، ترقيم محمد عوامة 27000)