☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في الطيرة (والتباعد من المجذوم)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← من رخص في الطيرة (والتباعد من المجذوم)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 26934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٧ - حدثنا شريك وهشيم عن يعلى بن عطاء عن عمرو بن الشريد عن ⦗٤٤٨⦘ أبيه قال: كان في وفد ثقيف رجل مجذوم فأرسل إليه النبي صلى الله عليه و آله وسلم إنا قد بايعناك فارجع (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شرید فرماتے ہیں کہ قبیلہ ثقیف کے وفد میں کوئی شخص جذام میں مبتلا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف قاصد بھیج کر پیغام بھجوایا کہ ہم نے تجھ سے بیعت لے لی، تم واپس لوٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28097، ترقيم محمد عوامة 26934)
Hadith No.: 26935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٨ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن [سعيد عن محمد (بن) (١) عبد اللَّه بن) (٢) عمرو بن عتمان عن أمه فاطمة (بنت) (٣) حسين عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تديموا النظر إلى المجذومين" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کوڑھ میں مبتلا لوگوں کو مسلسل مت دیکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28098، ترقيم محمد عوامة 26935)
Hadith No.: 26936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٩ - حدثنا وكيع عن النهاس بن (قهم) (١) قال: سمعت (شيخًا) (٢) بمكة يحدث عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فر من المجذوم فرارك من الأسد" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جذام زدہ شخص سے ایسے بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28099، ترقيم محمد عوامة 26936)
Hadith No.: 26937 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨١٠٠ - حدثنا وكيع عن إلهمماعيل بن مسلم عن الوليد بن عبد اللَّه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر على مجذوم فخمر أنفه فقيل له: يا رسول اللَّه أليس قلت: لا عدوى ولا ⦗٤٤٩⦘ طيرة قال:"بلى، (ولكن أقذرهم) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جذام زدہ شخص پر گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ناک کو ڈھانک لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں فرمایا تھا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں؟! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28100، ترقيم محمد عوامة 26937)
Hadith No.: 26938 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يورد الممرض على المصح" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیمار کو تندرست کے پاس مت لاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28101، ترقيم محمد عوامة 26938)
Hadith No.: 26939 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨١٠٢ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن نافع بن جبير قال: قال كعب لعبد اللَّه بن عمرو: هل تطير؟ قال: نعم، قال: فما تقول؟ قال: أقول: اللهم لا طير إلا طيرك، ولا خير إلا خيرك، ولا رب (لنا) (١) غيرك، قال: أنت أفقه العرب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا بدشگونی ہوتی ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! انہوں نے پوچھا: پھر آپ کیا دعا پڑھتے ہو؟ آپ نے فرمایا میں یہ دعا کرتا ہوں۔ ترجمہ: اے اللہ! کوئی بدفالی نہیں سوائے تیری بدفالی کے۔ اور کوئی خیر نہیں سوائے تیری خیر کے۔ اور تیرے سوا ہمارا کوئی پروردگار نہیں۔ حضرت کعب نے فرمایا: تم عرب کے سب سے بڑے فقیہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28102، ترقيم محمد عوامة 26939)
Hadith No.: 26940 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨١٠٣ - حدثنا محمد بن سواء عن خالد الحذاء عن أبي قلابة أنه كان يعجبه أن (يُتقى) (١) المجذوم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد حذاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ پسند کرتے تھے کہ جذام زدہ شخص سے بچا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28103، ترقيم محمد عوامة 26940)