☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب ما جاء في الطيرة)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← (باب ما جاء في الطيرة)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 26919 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن عيسى بن عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الطيرة شرك، الطيرة شرك، وما منا (إلا) (٢) ولكن اللَّه يذهبه بالتوكل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بدفالی شرک ہے۔ بدفالی شرک ہے۔ اور ہم میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آ ہی جاتا ہے۔ لیکن اللہ توکل کرنے کی وجہ سے اس کو رفع فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28082، ترقيم محمد عوامة 26919)
Hadith No.: 26920 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن (عروة) (١) بن عامر قال: سئل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الطيرة فقال:"أحسنها الفأل ⦗٤٤٣⦘ ولا ترد مسلمًا، فإذا رأى أحدكم من ذلك ما يكره فليقل: اللهم لا يأتي بالحسنات ولا يدفع السيئات إلا أنت، ولا حول ولا قوة إلا بك" (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بدفالی کے متعلق پوچھا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں اچھی تو نیک فال ہے اور یہ مسلمان سے کوئی چیز نہیں ہٹا سکتی اور جب تم میں کوئی ایسی بات دیکھے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ یہ دعا پڑھ لے۔ ترجمہ: اے اللہ! تیرے سوا کوئی بھی اچھائی کو پہنچا نہیں سکتا اور نہ کوئی برائی کو دور کرسکتا ہے۔ اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف ترای مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28083، ترقيم محمد عوامة 26920)
Hadith No.: 26921 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي جناب عن أبيه عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا عدوى ولا طيرة ولا هامة"، فقام إليه رجل فقال: يا رسول اللَّه البعير يكون به الجرب (فيجرب) (١) الإبل؛ قال:" (ذلك) (٢) القدر فمن أجرب الأول؟" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں، اور ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں۔ ایک بدوی شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کسی ایک اونٹ کو خارش لگی ہو تو وہ تمام اونٹوں کو خارش لگا دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی تقدیر ہے ورنہ پہلے کو کس نے خارش لگائی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28084، ترقيم محمد عوامة 26921)
Hadith No.: 26922 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٥ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا طيرة (ولا هامة) (١) ولا صفر" (٢) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں، اور ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں اور صفر کی کوئی حقیقت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28085، ترقيم محمد عوامة 26922)
Hadith No.: 26923 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٦ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن المضارب بن (حزن) (١) قال: قلت لأبي هريرة: أسمعت من نبيك شيئًا (فحدثنيه) (٢) قال: نعم، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا عدوى ولا طيرة ولا هامة، وخير الطيرة الفال، والعين الحق" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مضارب بن حزن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کی خدمت میں عرض کی: آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ہے تو بیان کیجئے۔ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں اور بہترین فال تو نیک شگونی ہے اور نظر لگنا برحق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28086، ترقيم محمد عوامة 26923)
Hadith No.: 26924 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٧ - حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن محمد بن عمرو عن (أبي) (٢) سلمة عن أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يحب الفأل الحسن ويكره الطيرة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیک فال کو پسند کرتے تھے۔ اور بدفالی کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28087، ترقيم محمد عوامة 26924)
Hadith No.: 26925 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة عن قتادة (عن أنس) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھوت کی کوئی حقیقت نہیں، بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں اور میں نیک فال کو پسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28088، ترقيم محمد عوامة 26925)
Hadith No.: 26926 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٨٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: لا (تضر) (١) الطيرة إلا من (تطير) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بدفالی نقصان نہیں پہنچاتی مگر اس شخص کو جو بدفالی مراد لیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28089، ترقيم محمد عوامة 26926)
Hadith No.: 26927 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٠ - حدثنا كثير بن هشام (قال) (١) : حدثنا الفرات بن (سلمان) (٢) عن عبد الكريم عن زياد بن أبي (مريم) (٣) قال: خرج سعد بن أبي وقاص في سفر، قال: فأقبلت الظباء نحوه حتى إذا دنت منه رجعت، فقال له رجل: (أيها الأمير ارجع) (٤) فقال له سعد: أخبرني من أيها (تطيرت؟) (٥) أمن قرونها حين أقبلت أم من (أذنابها) (٦) حين أدبرت؟ ثم قال سعد عند ذلك: إن الطيرة لشعبة من الشرك (٧) (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص کسی سفر میں تشریف لے گئے۔ پس ایک ہرن آپ کی طرف آئی یہاں تک کہ جب وہ آپ کے قریب ہوئی تو واپس لوٹ گئی۔ اس پر کسی شخص نے آپ سے کہا: اے امیر آپ واپس لوٹ جائیں۔ حضرت سعد نے اس سے فرمایا: مجھے بتلاؤ تم نے کس چیز سے بدشگونی لی؟ کیا اس کے آنے سے جب وہ میری طرف آئی؟ یا اس کے پلٹ جانے سے کہ جب وہ پلٹ کر چلی گئی؟ پھر اس وقت حضرت سعد نے یہ بھی ارشاد فرمایا: یقینا بدفالی شرک کی شاخ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28090، ترقيم محمد عوامة 26927)
Hadith No.: 26928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مرزوق (أبي) (١) (بكير) (٢) التيمي عن عكرمة أن ابن عباس لزق بمجذوم فقلت له: تلزق بمجذوم؟ قال: فأمضِ، وقال: لعله خير (٣) منك (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جذام میں مبتلا شخص سے چمٹ گئے۔ میں نے ان سے پوچھا: کہ آپ جذام میں مبتلا شخص سے چمٹ گئے؟ آپ نے فرمایا: جانے دو ہوسکتا ہے وہ مجھ سے اور تم سے بہتر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28091، ترقيم محمد عوامة 26928)
Hadith No.: 26929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٢ - حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي يزيد عن أبيه عن سباع بن ثابت عن أم كرز (قالت) (٢) : قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أقروا الطير على (مكناتها) (٣) " (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام کرز فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بدفالی کو اپنی جگہ برقرار رکھو۔ (وہ نفع و نقصان نہیں پہنچاتی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28092، ترقيم محمد عوامة 26929)
Hadith No.: 26930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سليمان بن القاسم عن أمه (قالت) (١) : سألت أم سعيد سرية علي ﵁: هل كان الحسن والحسين يتطيران؟ قالت: كانا يحسان ويمضيان (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن قاسم کی والدہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت ام سعید جو کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خادمہ ہیں ان سے سوال کیا کہ کیا حضرت حسن اور حضر تحسین یہ دونوں حضرات بد شگونی لیتے تھے؟ آپ نے فرمایا: وہ دونوں حضرات اس کو محسوس کرتے تھے اور پھر بھی اپنا کام جاری رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28093، ترقيم محمد عوامة 26930)
Hadith No.: 26931 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن (حيان) (١) عن (قطن) (٢) ابن قبيصة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه:"العيافة والطيرة (والطرق) (٣) ⦗٤٤٧⦘ من (الجبت) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پرندوں کی آوازوں سے شگون لینا، بدفالی اور پیشین گوئی کے لیے کنکریاں پھینکنا شیطان کا طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28094، ترقيم محمد عوامة 26931)
Hadith No.: 26932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٥ - (حدثنا) (١) (شريك) (٢) عن عبد الملك بن عمير عن رجاء بن حيوة عن أبي الدرداء قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق: من تكهن أو استقسم أو (زحفته) (٣) طيرة من سفر (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن حیوہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: تین خصلتیں جس شخص میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا: جو کاہنوں جیسی بات کرے یا جوئے کے تیروں کے ذریعہ تقسیم چاہے یا بدفالی لیتے ہوئے سفر سے لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28095، ترقيم محمد عوامة 26932)
Hadith No.: 26933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٩٦ - حدثنا علي بن الجعد عن يزيد بن إبراهيم عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا غول ولا صفر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غول (جنوں کا شکل بدل کر راستہ سے گمراہ کردینا) کی کوئی حقیقت نہیں اور صفر کی کوئی حقیقت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28096، ترقيم محمد عوامة 26933)