☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يصل من كان أبوه يصل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في الرجل يصل من كان أبوه يصل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 26890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن (عمرو) (١) بن علقمة عن ابن أبي حسين قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقطع من كان يصل أباك، يطفي بذلك نورك إن ودك ود أبيك" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی حسین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قطع رحمی مت کرو اس سے جس سے تمہارے والد صلہ رحمی کرتے تھے، اس سے تمہارا نور بجھ جائے گا اس لیے کہ تمہارا تعلق دار تمہارے والد کا تعلق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28050، ترقيم محمد عوامة 26890)
Hadith No.: 26891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٥١ - حدثنا ابن إدريس عن هارون بن (عنترة) (١) عن عون بن عبد اللَّه قال: قال عبد اللَّه: صل من كان أبوك يواصل، فإن صلة (الميت) (٢) في قبره أن تصل من كان يواصل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ اس کے ساتھ صلح رحمی کرو جس کے ساتھ تمہارے والد صلہ رحمی کرتے تھے اس لیے کہ قبر میں موجود میت سے صلح رحمی یہی ہے کہ تم اس شخص سے صلہ رحمی کرو جس سے یہ صلہ رحمی کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28051، ترقيم محمد عوامة 26891)
Hadith No.: 26892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٥٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن بلال عن أبيه قال: من صلة الرجل أباه أن يصل إخوانه الذين كان يصلهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بلال فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابو بردہ نے ارشاد فرمایا: کہ بیشک آدمی کی اپنے والد سے صلہ رحمی یہ ہے کہ وہ اس کے بھائیوں سے صلہ رحمی کرے جن سے وہ خود صلہ رحمی کرتا تھا۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ یہ حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے اور حضرت حماد سے پوچھا گیا کہ کیا بلال بن ابو بردہ مراد ہیں۔ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28052، ترقيم محمد عوامة 26892)
Hadith No.: 26893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٥٤ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام عن أبيه قال: مكتوب في التوراة (أحبب) (١) حبيبك وحبيب أبيك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: کہ تو رات میں یوں لکھا ہے کہ تم اپنے محبوب اور اپنے والد کے محبوب سے محبت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28054، ترقيم محمد عوامة 26893)