☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره للمرأة (الطيب) إذا خرجت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← من كره للمرأة (الطيب) إذا خرجت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 26862 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم أن عمر بن الخطاب خرج يوم عيد، فمر بالنساء فوجد ريح رأس امرأة، (فقال) (١) : من صاحبة هذا؟ أما لو (عرفتها) (٢) لفعلت وفعلت، إنما تطيب المرأة لزوجها، فإذا خرجت لبست أُطَيْمِرها أو (أطيمر) (٣) خادمها، فتحدث (النساء) (٤) أنها قامت عن حدث (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب عید کے دن نکلے، آپ کا گزر عورتوں کے پاس سے ہوا، تو آپ کو کسی عورت کے سر سے خوشبو محسوس ہوئی، آپ نے پوچھا: یہ خوشبو والی عورت کون ہے؟ اگر میں نے اس کو پہچان لیا تو میں اس کو ایسی اور ایسی سزادوں گا، اس لیے کہ عورت صرف اپنے خاوند کے لیے خوشبو لگا سکتی ہے۔ اور جب وہ نکلے تو اپنے کوئی بوسیدہ یا اپنی خادمہ کے بوسیدہ کپڑے پہن لے، اس پر عورتوں نے بتایا کہ یہ عورت حدث کی وجہ سے اٹھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28021، ترقيم محمد عوامة 26862)
Hadith No.: 26863 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ثابت بن عمارة عن غنيم بن قيس عن أبي موسى قال: أيما امرأة [استعطرت ثم خرجت ليوجد ريحها فهي فاعلة، وكل عين فاعلة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا: جو کوئی عورت خوشبو لگائے، پھر وہ نکلے تاکہ اس کی خوشبو پھیلے، پس یہ عورت زنا کرنے والی ہے اور ہر آنکھ زنا کرنے والی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28022، ترقيم محمد عوامة 26863)
Hadith No.: 26864 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن عبيد اللَّه عن عبيد (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إيما امرأة] (٢) تطيبت ثم خرجت إلى المسجد ليوجد ريحها، لم تقبل لها صلاة حتى تغتسل اغتسالها من الجنابة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی عورت خوشبو لگائے پھر مسجد کی طرف نکلے تاکہ اس کی خوشبو محسوس کی جائے، تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ جنابت کے غسل کی طرح غسل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28023، ترقيم محمد عوامة 26864)
Hadith No.: 26865 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٤ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عجلان عن يعقوب بن عبد اللَّه بن الأشج عن (بسر) (١) بن سعيد عن زينب امرأة عبد اللَّه قالت قال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا (خرجت) (٢) إحداكن إلى المسجد فلا تمس طيبًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زینب جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت مسجد کی طرف نکلے تو اس کو چاہیے کہ وہ خوشبو مت لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28024، ترقيم محمد عوامة 26865)
Hadith No.: 26866 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي العميس عن القاسم (بن) (١) أبي بزة عن أبي عبيدة (عن عبد اللَّه بن مسعود أنه) (٢) وجد من امرأته، ريح مجمر وهي بمكة، فأقسم عليها (ألا) (٣) تخرج تلك الليلة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے عود کی خوشبو محسوس کی اس حال میں کہ وہ مکہ میں تھی، آپ نے اس کو قسم دی کہ وہ اس رات نہیں نکلے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28025، ترقيم محمد عوامة 26866)
Hadith No.: 26867 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن كثير بن زيد عن عثمان بن عبد اللَّه ابن سراقة عن أمه قالت: نزل بي حمويّ فمسست طيبًا ثم خرجت فأرسلت إليَّ حفصة إنما الطيب للفراش (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عبد اللہ بن سراقہ فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے ارشاد فرمایا: کہ میرے دیور نے میرے پاس قیام کیا تو میں نے خوشبو لگائی پھر میں نکلی، تو حضرت حفصہ نے میری طرف قاصد کے ذریعے پیغام بھیجا کہ بیشک خوشبو تو خاوند کے لیے لگائی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28026، ترقيم محمد عوامة 26867)
Hadith No.: 26868 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم إن امرأته (استأذنته) (١) أن تأتي أهلها. فأذن لها فوجد بها ريح (دخنة فحبسها) (٢) ، وقال: إن المرأة إذا تطيبت ثم خرجت فإنما طيبها شنار فيه نار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ان کی بیوی نے اپنے گھر والوں کے پاس جانے کی اجازت مانگی تو آپ نے اسے اجازت دے دی۔ پھر آپ کو اس سے دھونی کی خوشبو محسوس ہوئی تو آپ نے اس کو روک دیا اور فرمایا: بیشک عورت جب خوشبو لگائے پھر گھر سے نکلے، تو اس کی خوشبو میں ایسا فتنہ ہے جس میں آگ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28027، ترقيم محمد عوامة 26868)
Hadith No.: 26869 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٠٢٨ - حدثنا وكيع عن موسى بن عُبيدة عن محمد بن المنكدر (قال) (١) : زارت أسماء أختها عائشة، والزبير غائب، فدخل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فوجد ريح طيب فقال:"ما على امرأة أن (لا) (٢) تطيب وزوجها غائب" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ حضرت اسمائ اپنی بہن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کے لیے آئیں اس حال میں کہ حضر ت زبیر موجود نہیں تھے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پاکیزہ خوشبو محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت کے لیے درست نہیں ہے کہ وہ خوشبو لگائے جبکہ اس کا خاوند موجود نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28028، ترقيم محمد عوامة 26869)