☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ينهى (عنه) الرجل أن يسبه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← ما ينهى (عنه) الرجل أن يسبه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 26835 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٩٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي (ليلى) (١) عن عيسى عن عبد الرحمن بن أبي (ليلى) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تسبوا الليل ولا النهار، ولا الشمس ولا القمر، ولا الريح، فإنها تبعث عذابًا على (قوم) (٣) ورحمة على آخرين" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تم گالی مت دو رات کو نہ ہی دن کو، نہ سورج کو نہ چاند کو اور نہ ہی ہوا کو۔ اس لیے کہ انہیں ایک قوم پر عذاب بنا کر بھیجا گیا اور دوسری قوم پر رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27994، ترقيم محمد عوامة 26835)
Hadith No.: 26836 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٩٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن الأوزاعي عن الزهري قال: حدثنا ثابت الزرقي عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تسبوا الريح، فإنها من روح اللَّه، تأتي بالرحمة والعذاب، ولكن سلوا اللَّه من خيرها، وتعوذوا (باللَّه) (١) ⦗٤١٨⦘ من شرها" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تم ہوا کو برا بھلا مت کہو، اس لیے کہ یہ اللہ کی مہربانی ہے، رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی، لیکن تم اللہ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27995، ترقيم محمد عوامة 26836)
Hadith No.: 26837 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٩٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الأحول عن الحسن أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان في (سير) (١) ، فهبت ريح، فكشفت عن رجل قطيفة كانت عليه، فلعنها، فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:" (ألعنتها؟) (٢) " قال: يا رسول اللَّه كشفت قطيفتي، فقال:"إذا رأيتها فسل اللَّه من خيرها، وتعوذ باللَّه من شرها، ولا تلعنها فإنها مأمورة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں تھے کہ ہوا چل پڑی اور ایک آدمی کی چادر اس وجہ سے کھل گئی تو اس نے ہوا کو لعن طعن کی، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم نے ہوا کو لعنت کی ہے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میری چادر کھل گئی! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم ہوا دیکھو تو اللہ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو، اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو، اور اس کو لعنت مت کرو اس لیے کہ یہ تو اللہ کی طرف سے مامور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27996، ترقيم محمد عوامة 26837)