☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو لڑکاپیدا ہونے سے پہلے ہی کنیت اختیار کر لے اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو لڑکاپیدا ہونے سے پہلے ہی کنیت اختیار کر لے اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 26812 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧١ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن الزهري قيل له أيكتني الرجل قبل أن يولد له؟ قال: كان رجال من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يكتنون) (١) قبل أن يولد لهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے پوچھا گیا: کہ آدمی بچہ پیدا ہونے سے پہلے کنت اختیار کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ اولاد ہونے سے پہلے ہی اپنی کنیت اختیار کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27971، ترقيم محمد عوامة 26812)
حدیث نمبر: 26813 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٢ - حدثنا (١) حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: كناني عبد للَّه بأبي شبل، وكان علقمة لا يولد له (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے میری کنیت ابو شبل رکھی، حالانکہ حضرت علقمہ کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27972، ترقيم محمد عوامة 26813)
حدیث نمبر: 26814 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٣ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي عن أبي عوانة عن هلال بن أبي حميد قال: كناني عروة قبل أن يولد لي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عوانہ فرماتے ہیں کہ حضرت ھلال بن ابی حمید نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عروہ نے میرے ہاں بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہی میری کنیت رکھ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27973، ترقيم محمد عوامة 26814)
حدیث نمبر: 26815 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن مولى للزبير عن عائشة أنها قالت للنبي صلى الله عليه و آله وسلم: يا رسول اللَّه كل أزواجك قد كنيته غيري؟ قال: ⦗٤١٢⦘"فأنت أم عبد اللَّه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میرے سوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی تمام بیبیوں کی کنیت رکھی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ام عبد اللہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27974، ترقيم محمد عوامة 26815)
حدیث نمبر: 26816 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن حمزة بن صهيب أن عمر قال لصهيب: ما لك تكتني بأبي يحيى وليس لك ولد؟ قال: كناني وسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأبي يحيى (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمزہ بن صھیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت صھیب سے فرمایا: کہ تم نے اپنی کنیت ابو یحییٰ کیوں رکھی ہے، حالانکہ تمہارا تو کوئی لڑکا نہیں ہے؟ آپ نے جواب دیا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری کنیت ابو یحییٰ رکھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27975، ترقيم محمد عوامة 26816)
حدیث نمبر: 26817 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي (التياح) (١) عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يأتينا فكان يقول لأخ لي صغير:"يا أبا عمير! ما فعل النغير؟" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے تھے اور میرے چھوٹے بھائی سے فرماتے تھے کہ اے ابو عمیر چڑیا کا کیا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27976، ترقيم محمد عوامة 26817)
حدیث نمبر: 26818 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: لا بأس أن يكتني الرجل قبل أن يولد له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: کہ آدمی کا بچہ پیدا ہونے سے قبل ہی کنیت اختیار کرلینا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27977، ترقيم محمد عوامة 26818)