☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو سلام کے وقت آدمی کے ہاتھ کا بوسہ لیتا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو سلام کے وقت آدمی کے ہاتھ کا بوسہ لیتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26729 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٨٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن ابن عمر قال: قبلنا يد النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ مبارک کا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27886، ترقيم محمد عوامة 26729)
حدیث نمبر: 26730 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن يريد (عن) (٢) عبد الرحمن بن أبي ليلى عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (بمثله) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27887، ترقيم محمد عوامة 26730)
حدیث نمبر: 26731 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس وغندر وأبو أسامة عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن صفوان بن عسال أن قوما من اليهود ⦗٣٨٦⦘ قبلوا (يد) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم ورجليه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت صفوان بن عسال نے ارشاد فرمایا: کہ یہود کے کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں کا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27888، ترقيم محمد عوامة 26731)
حدیث نمبر: 26732 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن تميم بن سلمة أن أبا عبيدة قبل يد عمر (رحمة اللَّه عليهما) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن فیاض فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم بن سلمہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابو عبیدہ نے حضرت عمر کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اور حضر ت تمیم نے فرمایا: کہ بوسہ لینا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27889، ترقيم محمد عوامة 26732)
حدیث نمبر: 26733 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن مالك عن طلحة قال: قبل خيثمة يدي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک فرماتے ہیں کہ حضر ت طلحہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت خیثمہ نے میرے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اور حضرت مالک فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ نے میرے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27891، ترقيم محمد عوامة 26733)