☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شطرنج کھیلنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← شطرنج کھیلنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26682 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل بن مرزوق عن ميسرة النهدي قال: مر (عليٌ) (١) على قوم (وهم) (٢) يلعبون بالشطرنج فقال: ما هذه التماثيل التي أنتم لها عاكفون (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میسرہ نھدی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا چند لوگوں پر گزر ہوا جو شطرنج کھیل رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: یہ کسی مورتیاں ہیں جن پر تم جمے بیٹھے ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27839، ترقيم محمد عوامة 26682)
حدیث نمبر: 26683 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٤٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا معمر (عن) (١) بسام عن أبي جعفر أنه كره اللعب بالشطرنج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بسام فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے شطرنج کھیلنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27840، ترقيم محمد عوامة 26683)
حدیث نمبر: 26684 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٤١ - حدثنا علي بن (هاشم) (١) عن ابن أبي ليلى عن الحكم في الشطرنج قال: كانوا ينزلون الناظر إليها كالناظر إلى لحم الخنزير، والذي يقلبها كالذي يقلب لحم الخنربر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے شطرنج کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ صحابہ اس کی طرف دیکھنے والے کو خنزیر کا گوشت دیکھنے والے کے مرتبہ میں رکھتے تھے۔ اور جو شخص اس کے پانسوں کو پلٹتا تھا اس کو خنزیر کا گوشت پلٹنے والے کے درجہ میں رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27841، ترقيم محمد عوامة 26684)