☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کا بیان جو اکیلا چھینکے تو وہ کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس شخص کا بیان جو اکیلا چھینکے تو وہ کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 26517 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٧٤ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين (عن) (١) إبراهيم قال: إذا عطس (٢) (وهو) (٣) وحده فليقل: الحمد للَّه رب العالمين، ثم يقول: يرحمنا اللَّه وإياكم، فإنه يشمته من سمعه من خلق اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کو چھینک آئے اس حال میں کہ وہ تنہا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ یوں کہے: الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ پھر یوں کہے: یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاکُمْ۔ اس سے کہ اللہ کی مخلوق میں سے جس نے اس کی چھینک کو سنا ہوگا تو اس نے یرحمک اللہ کہہ کر اس کو دعا دی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27674، ترقيم محمد عوامة 26517)
حدیث نمبر: 26518 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٧٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: إذا عطست وأنت وحدك فرد على من معك يعني من الملائكة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا: جب تجھے چھینک آئے اور تو تنہا ہو، تو تو جواب دے ان کو جو تیرے ساتھ ہیں یعنی ملائکہ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27675، ترقيم محمد عوامة 26518)