☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے ابو القاسم کنیت رکھنے کی اجازت دی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جن لوگوں نے ابو القاسم کنیت رکھنے کی اجازت دی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26432 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨٨ - حدثنا محمد بن الحسن قال: حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن إبراهيم أن ابن الحنفية كان يكنى أبا القاسم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن حنفیہ کو ابو القاسم کنیت سے پکارا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27588، ترقيم محمد عوامة 26432)
حدیث نمبر: 26433 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨٩ - حدثنا محمد (بن الحسن) (١) قال: حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان محمد بن الأشعث وكان ابن أخت عائشة وكان يكنى أبا القاسم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں حضرت محمد بن اشعث جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے ان کو ابو القاسم کنیت سے پکارا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27589، ترقيم محمد عوامة 26433)
حدیث نمبر: 26434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٠ - حدثنا أبو أسامة عن (فطر) (١) عن منذر عن محمد بن الحنفية قال: قال علي للنبي: إنْ وُلدَ لي غلام بعدك أسميه باسمك وأكنيه بكنيتك؟ قال:"نعم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد میرے کوئی لڑکا پیدا ہوا تو کیا میں اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر اور اس کی کنیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیت پر رکھ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27590، ترقيم محمد عوامة 26434)