☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی شخص خط لکھے تو اپنی ذات سے ابتدا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جب کوئی شخص خط لکھے تو اپنی ذات سے ابتدا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26402 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة (عن منصور) (١) عن ابن سيرين أن العلاء بن الحضرمي كتب إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فبدأ بنفسه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت علاء بن الحضرمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خط لکھا تو آپ نے اپنی ذات سے ابتدا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27554، ترقيم محمد عوامة 26402)
حدیث نمبر: 26403 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن محمد قال: كتب أبو موسى: من عبد اللَّه بن قيس إلى عامر بن عبد اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے یوں خط لکھا! عبد اللہ بن قیس کی جانب سے عامر بن عبد اللہ کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27555، ترقيم محمد عوامة 26403)
حدیث نمبر: 26404 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن جعفر (بن) (١) برقان عن ميمون بن مهران أن ابن عمر كتب إلى عمر بن الخطاب فكتب: من عبد اللَّه بن عمر إلى عمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر کو خط لکھا تو آپ نے یوں لکھا: عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی جانب سے حضرت عمر کی طرف۔ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ ایسی چیز ہے کہ عجمی اس کے ذریعہ ایک دوسرے کو فضیلت دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27556، ترقيم محمد عوامة 26404)
حدیث نمبر: 26405 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كهمس قال: قال لي عبد اللَّه (بن مسلم (١) بن يسار: أو حَرّجَ عليَّ (٢) : ألا أبدأ به في الكتاب، فإنه لا يبدأ إلا (بأمير) (٣) ويبدأ الرجل بأبيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کہمس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار نے مجھ سے کہا: کیا مجھ پر حرج ہے اس بات میں کہ میں خط میں اس طرح ابتدا نہ کروں؟! اس لیے کہ وہ خط کی ابتدا نہیں کرتے تھے مگر امانت دار سے اور آدمی تو اپنے والد سے ابتدا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27558، ترقيم محمد عوامة 26405)
حدیث نمبر: 26406 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: كتبت إلى شعبة ببغداد، فبدأت باسمه، فكتب إلي ينهاني.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے بغداد میں حضرت شعبہ کو خط لکھا اور اپنے نام سے ابتدا کی، تو آپ نے مجھے خط لکھ کر ایسا کرنے سے منع فرمایا اور ذکر کیا کہ حضرت حکم اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27559، ترقيم محمد عوامة 26406)