☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس شخص کا کوئی کاتب ہو اور جس نے کاتب رکھ لینے میں رخصت دی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جس شخص کا کوئی کاتب ہو اور جس نے کاتب رکھ لینے میں رخصت دی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 26395 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال: جاءنا كتاب أبي بكر ونحن بالقادسية: وكتب عبد اللَّه بن الأرقم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت ابوبکر کا خط آیا۔ اس حال میں کہ ہم قادسیہ میں تھے تو حضرت عبداللہ بن ارقم نے اس کا جواب لکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27547، ترقيم محمد عوامة 26395)
حدیث نمبر: 26396 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد عن عبيد اللَّه بن أبي رافع كاتب علي أخبره (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن ابو رافع جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کاتب ہیں انہوں نے آپ کو خبر دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27548، ترقيم محمد عوامة 26396)
حدیث نمبر: 26397 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٩ - حدثنا جعفر بن عون عن إبراهيم بن إسماعيل عن الزهري عن عبيد ابن السباق عن زيد بن ثابت أن أبا بكر قال: له قد كنت تكتب الوحي لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فاجمع القرآن فأكتبه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ان سے ارشاد فرمایا: کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے وحی بھی لکھا کرتے تھے، پس تم ہی قرآن کو جمع کرو، تو میں نے قرآن لکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27549، ترقيم محمد عوامة 26397)
حدیث نمبر: 26398 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن كاتب (لعلي) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کاتب سے روایت نقل فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27550، ترقيم محمد عوامة 26398)
حدیث نمبر: 26399 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع قال: حدثني وراد كاتب (المغيرة) (١) بن شعبة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت وراد نے حدیث بیان کی جو حضرت مغیرہ بن شعبہ کے کاتب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27551، ترقيم محمد عوامة 26399)
حدیث نمبر: 26400 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن بجالة قال: (كنت) (١) كاتبًا (لجزء) (٢) بن معاوية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بجالہ کہتے ہیں کہ میں جزی بن معاویہ کا کاتب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27552، ترقيم محمد عوامة 26400)
حدیث نمبر: 26401 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٥٣ - حدثنا عبد اللَّه بن بكر السهمي عن حاتم بن أبي (صغيرة) (١) كاتب لعبد اللَّه بن مطرف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حاتم بن ابی مغیرہ حضرت عطیہ سے روایت نقل کرتے ہیں جو حضرت عبد اللہ بن مطرف کے کاتب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27553، ترقيم محمد عوامة 26401)