☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی نصرانی کو کاتب بنانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← کسی نصرانی کو کاتب بنانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26392 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٤ - حدثنا علي بن مسهر عن أبي حيان التيمي عن أبي الزنباع عن أبي الدهقانة قال: قيل لعمر بن الخطاب: إن هاهنا غلامًا من أهل (الحيرة) (١) ، لم ير قط أحفظ منه (ولا أكتب منه) (٢) ، فإن رأيت أن تتخذه كاتبًا بين يديك، إذا كانت لك الحاجة شهدك، قال: فقال عمر: قد اتخذت إذن بطانة من دون المؤمنين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدھقانہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب سے کہا گیا: بیشک یہاں اہل حیرہ کا ایک لڑکا ہے۔ اس سے زیادہ مضبوط حافظہ والا اور اس سے اچھا کوئی بھی کاتب نہیں دیکھا گیا۔ اگر آپ کی رائے ہو تو آپ اس کو اپنے امور کے لیے کاتب رکھ لیں؟ جب بھی آپ کو ضرورت ہوگی و ہ آپ کے پاس حاضر ہوجائے گا۔ حضرت عمر نے فرمایا؛ تحقیق اس صورت میں تو میں مومنین کے علاوہ کسی اور کو ہم نشین بنانے والا ہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27544، ترقيم محمد عوامة 26392)
حدیث نمبر: 26393 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٥ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم قال: (كان) (١) لعبد اللَّه كاتب نصراني (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا کاتب نصرانی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27545، ترقيم محمد عوامة 26393)
حدیث نمبر: 26394 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٤٦ - (حدثنا) (١) غندر عن شعبة عن سماك عن عياض الأشعري أن أبا موسى كان له كاتب نصراني (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیاض اشعری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ کا کاتب نصرانی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27546، ترقيم محمد عوامة 26394)