☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو یوں خط لکھے: اللہ کے نام کے ساتھ فلاں شخص کے لیے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو یوں خط لکھے: اللہ کے نام کے ساتھ فلاں شخص کے لیے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26359 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥١٠ - حدثنا أبو أسامة (قال: حدثنا) (١) (٢) ابن عون عن ابن سيرين أن رجلًا كتب لابن عمر: بسم اللَّه لفلان، فقال ابن عمر: مه إن اسم اللَّه (هو) (٣) له وحده (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو خط میں یوں لکھا: اللہ کے نام کے ساتھ فلاں شخص کے لیے، اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رک جاؤ۔ یقینا اللہ کا نام صرف اسی کے لیے خاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27510، ترقيم محمد عوامة 26359)
حدیث نمبر: 26360 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥١١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره أن يكتب أول الرسالة بسم اللَّه الرحمن الرحيم لفلان، ولا يرى بأسًا أن يكتب في (العنوان) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم خط کے شروع میں یوں لکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم لفلان۔ اور اس کو پتہ کے شروع میں لکھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27511، ترقيم محمد عوامة 26360)
حدیث نمبر: 26361 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥١٢ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن بكر قال: اكتب (إلى فلان) (١) ولا تكتب لفلان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت بکر نے ارشاد فرمایا: یوں لکھا کرو۔ (الی فلان) فلاں آدمی کی طرف، یوں مت لکھا کرو۔ لِفلان۔ یعنی فلاں آدمی کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27512، ترقيم محمد عوامة 26361)
حدیث نمبر: 26362 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥١٣ - حدثنا يحيى بن يمان عن إسرائيل عن إسماعيل بن (سلمان) (١) عن دينار (عن) (٢) ابن (٣) الحنفية قال: لا بأس أن يكتب: بسم اللَّه لفلان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن حنفیہ نے ارشاد فرمایا: کہ بسم اللّٰہ لفلان لکھنے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27513، ترقيم محمد عوامة 26362)
حدیث نمبر: 26363 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥١٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن اسرائيل (عن) (١) الشعبي مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی سے مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27514، ترقيم محمد عوامة 26363)