☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص یوں کہنے کو مکروہ سمجھے: زعموا انہوں نے گمان کیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جو شخص یوں کہنے کو مکروہ سمجھے: زعموا انہوں نے گمان کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 26307 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٥٦ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن يحيى عن أبي قلابة قال: قال أبو مسعود لأبي عبد اللَّه أو قال أبو عبد اللَّه لأبي مسعود: ما سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول: [ (في) (١) زعموا؟ (قال) (٢) : سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول] (٣) :"بئس ⦗٢٦٧⦘ مطية الرجل (زعموا) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود نے حضرت ابو عبد اللہ سے پوچھا یا حضرت ابوعبداللہ نے حضرت ابو مسعود سے پوچھا: کہ تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لفظ زعموا کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ آپ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی کی بدترین سواری یہ ہے کہ وہ کہے لوگ یہ سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27456، ترقيم محمد عوامة 26307)
حدیث نمبر: 26308 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٥٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن منصور عن عبد اللَّه أنه كره زعموا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”زعموا“ کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27457، ترقيم محمد عوامة 26308)
حدیث نمبر: 26309 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٥٨ - حدثنا وكيع عن شعبة وسفيان عن عبد ربه عن مجاهد أنه كره زعموا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدربہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد لفظ ”زعموا“ کے استعمال کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے، پھر حضرت سفیان نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی۔ زعم الذین کفروا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27458، ترقيم محمد عوامة 26309)
حدیث نمبر: 26310 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن شريح قال: زعموا (زاملة) (١) الكذب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے لفظ ”زعموا“ کے بارے میں فرمایا کہ یہ جھوٹ کے تابع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27460، ترقيم محمد عوامة 26310)
حدیث نمبر: 26311 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٦١ - [حدثنا وكيع عن قيس عن أبي يحيى، عن مجاهد، عن ابن عون قال: زعمو زاملة الكذب] (١) . فلا (تكوننّ) (٢) (للكذب) (٣) (زامله) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن عون نے لفظ ”زعموا“ کے بارے میں فرمایا: یہ جھوٹ کے تابع ہے۔ اور تم ہرگز جھوٹ کے تابع مت بنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27461، ترقيم محمد عوامة 26311)
حدیث نمبر: 26312 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٦٢ - حدثنا عمر بن سعد أبو داود عن سفيان عن يحيى بن هانئ قال: قال لي أبي: يا بُنيّ هَبْ لي (في) (١) الحديث: زعموا وسوف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ھانی فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے کہا: اے میرے بیٹے: اپنے کلام میں دو لفظوں کو استعمال کرنے سے بچو۔ اور وہ یہ ہیں۔ ”زعموا“ اور ”سوف“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27462، ترقيم محمد عوامة 26312)
حدیث نمبر: 26313 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٦٣ - حدثنا ابن أبي (عبيدة) (١) عن أبيه عن الأعمش عن يحيى بن (وثاب) (٢) قال: قال لي شريح: إن زعموا كنية الكذب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن وثاب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے مجھ سے فرمایا: بیشک ”زعموا“ جھوٹ کی کنیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27463، ترقيم محمد عوامة 26313)