☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچوں کو سلام کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← بچوں کو سلام کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 26288 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: أتانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (ونحن صبيان) (١) فسلم علينا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم بچوں کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27436، ترقيم محمد عوامة 26288)
حدیث نمبر: 26289 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٣٧ - حدثنا وكيع عن حبيّب (بن) (١) حجر (القيسي) (٢) عن ثابت عن ⦗٢٦٣⦘ أنس قال: مر علينا (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونحن صبيان فقال:"السلام عليكم يا صبيان" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے اس حال میں کہ ہم بچے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بچو! السلام علیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27437، ترقيم محمد عوامة 26289)
حدیث نمبر: 26290 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٣٨ - حدثنا وكيع (عن) (١) الأعمش عن الحكم عن شريح أنه كان يسلم على الصبيان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح بچوں کو سلام کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27438، ترقيم محمد عوامة 26290)
حدیث نمبر: 26291 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٣٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن الحكم أن شريحًا كان يمر على الصبيان فيسلم عليهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جب بچوں پر گزرتے تھے تو آپ انہیں سلام کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27439، ترقيم محمد عوامة 26291)
حدیث نمبر: 26292 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٤٠ - حدثنا وكيع وحفص عن حنش بن الحارث قال: كان عمرو بن ميمون يمر علينا ونحن صبيان فيسلم علينا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنش بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون ہم بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو ہم پر سلام کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27440، ترقيم محمد عوامة 26292)
حدیث نمبر: 26293 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٤١ - [حدثنا حفص بن غياث عن أبي بن عبد اللَّه قال: كان إبراهيم يمر علينا ونحن صبيان فيسلم علينا] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اُبیّ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب ہم بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو آپ ہمیں سلام کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27441، ترقيم محمد عوامة 26293)
حدیث نمبر: 26294 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٤٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن (ابن) (١) عون قال: كان محمد يسلم على الصبيان ولا (يسمعهم) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بچوں پر سلام کرتے تھے اور ان کو سناتے نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27442، ترقيم محمد عوامة 26294)