☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سلام پھیلانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← سلام پھیلانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 26251 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٦ - حدثنا إسماعيل بن (عياش) (١) عن محمد بن زياد (الألهاني) (٢) عن (٣) أبي أمامة قال: أمرنا نبينا صلى الله عليه و آله وسلم أن نفشي (السلام) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سلام کو پھیلائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27396، ترقيم محمد عوامة 26251)
حدیث نمبر: 26252 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق (عن) (١) الحارث عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"للمسلم على المسلم: يسلم عليه إذا لقيه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کا مسلمان پر حق ہے جب بھی اس سے ملے تو اس کو سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27397، ترقيم محمد عوامة 26252)
حدیث نمبر: 26253 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاءبن السائب عن أبيه عن (عبد اللَّه) (١) ابن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اعبدوا الرحمن، وأفشوا السلام" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم رحمن کی عبادت کرو اور سلام کو پھیلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27398، ترقيم محمد عوامة 26253)
حدیث نمبر: 26254 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن (١) أوفى قال: حدثني عبد اللَّه ابن سلام قال: لما قدم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (إلى) (٢) المدينة انجفل الناس قبله، وقيل: قدم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) فجئت في الناس لأنظر، فلما (تبينت) (٤) وجهه عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب، فكان أول شيء سمعته يتكلم به أن ⦗٢٥٢⦘ قال:"يا أيها الناس أفشوا السلام" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ جلدی سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آگئے اور کہا جارہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں بھی لوگوں کے ساتھ آیا تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھوں۔ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چمکتا ہوا چہرہ دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ بیشک یہ چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے اور سب سے پہلی بات جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27399، ترقيم محمد عوامة 26254)
حدیث نمبر: 26255 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أشعث بن أبي الشعثاء (المحاربي) (١) عن معاوية بن سويد عن البراء بن عازب قال: أمرنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بإفشاء) (٢) السلام (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سلام کو پھیلانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27400، ترقيم محمد عوامة 26255)
حدیث نمبر: 26256 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠١ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"والذي نفسي بيده لا (تدخلوا) (١) الجنة حتى تؤمنوا، ولا (تؤمنوا) (٢) حتى تحابوا، ألا أدلكم على أمر إذا فعلتموه (تحاببتم) (٣) أفشوا السلام" (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے کہ تم لوگ جنت میں داخل نہ ہو گے، یہاں تک کہ تم ایمان لے آؤ اور تم ایمان نہیں لاؤ گے، یہاں تک کہ تم آپس میں محبت کرنے لگو، کیا میں تمہاری ایک معاملہ پر راہنمائی نہ کروں کہ جب تم یہ کام کرو گے تو تم آپس میں محبت کرنے لگو گے؟ تم سلام کرنے کو رواج دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27401، ترقيم محمد عوامة 26256)
حدیث نمبر: 26257 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٢ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن ⦗٢٥٣⦘ (سعد) (١) عن على قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن في الجنة غرفًا (ترى) (٢) (ظهورها من بطونها) (٣) ، وبطونها من ظهورها"، فقام أعرابي فقال: لمن هي يا رسول اللَّه؟ (قال) (٤) :"هي لمن قال طيّب الكلام، وأطعم الطعام، وأفشى السلام، وصلى بالليل والناس نيام" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جنت میں بالا خانے ہیں جن کا ظاہر ان کے باطن سے دکھائی دیتا ہے اور ان کا باطن ان کے ظاہر سے دکھائی دیتا ہے۔ اس پر ایک دیہاتی کھڑا ہو کر کہنے لگا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ بالاخانے کسی کے لیے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اس شخص کے لیے ہوں گے جو پاکیزہ کلام کرے اور کھانا کھلائے، اور سلام کو پھیلائے، اور رات کے وقت نماز پڑھے جب لوگ سو رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27402، ترقيم محمد عوامة 26257)
حدیث نمبر: 26258 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) شيبان عن يحيى بن أبي كثير عن (يعيش بن) (٢) الوليد عن مولى للزبير عن الزبير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا (أنبئكم) (٣) بأمر إذا فعلتموه تحاببتم؟ أفشوا السلام بينكم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں کسی معاملہ پر خبردار نہ کروں کہ جب تم وہ کام کرو گے تو آپس میں محبت کرنے لگو گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے درمیان سلام کو رواج دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27403، ترقيم محمد عوامة 26258)
حدیث نمبر: 26259 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب (عن عبد اللَّه) (١) قال: إن السلام اسم من أسماء اللَّه فافشوه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے تو اس کو پھیلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27404، ترقيم محمد عوامة 26259)
حدیث نمبر: 26260 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٥ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن المنهال عن مجاهد (عن) (١) ابن عمر قال: (إن) (٢) كنت لأخرج إلى السوق وما لي حاجة إلا أن أسلم ويُسلم علي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: میں اس بازار کی طرف جاتا تھا حالانکہ میری کوئی ضرورت نہیں ہوئی تھی، مگر صرف اس وجہ سے کہ میں سلام کروں اور مجھے سلام کا جواب دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27405، ترقيم محمد عوامة 26260)
حدیث نمبر: 26261 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٠٦ - (حدثنا) (١) حفص عن عاصم عن أبي عثمان عن أبي هريرة قال: إن أبخل الناس الذي يبخل بالسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: بیشک لوگوں میں بخیل ترین وہ شخص ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27406، ترقيم محمد عوامة 26261)