☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یوں کہا: اس شخص کے بارے میں جس کو پیشاب کرتے ہوئے سلام کیا گیا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جن لوگوں نے یوں کہا: اس شخص کے بارے میں جس کو پیشاب کرتے ہوئے سلام کیا گیا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 26249 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٤ - حدثنا زيد بن الحباب قال: (حدثنا) (١) جرير بن حازم قال: حدثنا الحسن عن المهاجر بن قنفذ أنه سلم على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو (يبول) (٢) فلم يرد عليه ⦗٢٥٠⦘ حتى فرغ (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر بن قنفذ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27394، ترقيم محمد عوامة 26249)
حدیث نمبر: 26250 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٥ - حدثنا (عمر) (١) بن سعد عن سفيان عن الضحاك بن عثمان عن نافع عن ابن عمر قال: مر رجل على النبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو يبول، فسلم (عليه) (٢) فلم يرد عليه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27395، ترقيم محمد عوامة 26250)