☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو آدمیوں کا ملاقات کرتے وقت گلے ملنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← دو آدمیوں کا ملاقات کرتے وقت گلے ملنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 26243 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٨٨ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي أن (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم تلقى جعفر بن أبي طالب فالتزمه، وقبّل ما (بين) (٢) عينيه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت جعفر بن ابی طالب سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو چمٹا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27388، ترقيم محمد عوامة 26243)
حدیث نمبر: 26244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٨٩ - حدثنا ابن فضيل عن حجاج بن دينار عن (١) ابن (٢) أبي عثمان أن عمر (اعتنق) (٣) حذيفة (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عتبہ بن ابی عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مصافحہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27389، ترقيم محمد عوامة 26244)
حدیث نمبر: 26245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٠ - حدثنا هشيم (عن) (١) أبي بلج قال: رأيت (عمرو) (٢) بن ميمون والأسود بن (هلال) (٣) التقيا واعتنق كل منهما صاحبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بلج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون اور حضرت اسود بن ھلال کو ملتے ہوئے دیکھا۔ ان دونوں نے آپس میں معانقہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27390، ترقيم محمد عوامة 26245)
حدیث نمبر: 26246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن عباد بن عباد قال: رأيت أبا مجلز وخالد ⦗٢٤٩⦘ (الأثبج) (١) التقيا فاعتنق كل منهما صاحبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن عباد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز اور حضرت خالد اثبج کو دیکھا کہ جب دونوں ملے تو انہوں نے ایک دوسرے سے معانقہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27391، ترقيم محمد عوامة 26246)
حدیث نمبر: 26247 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٢ - حدثنا معتمر عن إياس بن (دغفل) (١) قال: (رأيت) (٢) أبا نضرة قبل خد الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن دغفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نضرہ کو دیکھا آپ نے حضرت حسن بصری کے رخسارکا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27392، ترقيم محمد عوامة 26247)
حدیث نمبر: 26248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٩٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال (١) : (أخبرنا) (٢) ثابت عن معاذة العدوية قالت: كان أصحاب صلة (بن) (٣) (أشيم) (٤) إذا دخلوا عليه يلزم بعضهم بعضًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذۃ العدویہ فرماتی ہیں کہ حضرت صلہ بن اشیم کے اصحاب جب آپ کے پاس آتے تھے تو ان میں سے بعض بعض سے گلے ملتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27393، ترقيم محمد عوامة 26248)