☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المصافحة عند السلام من رخص فيها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في المصافحة عند السلام من رخص فيها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 26230 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٧٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا غندر عن شعبة عن سماك قال: ⦗٢٤٥⦘ تذاكروا (المصافحة) (٢) فقال النعمان بن حميد: دخلت على سلمان مع خالي عباد ابن شرحبيل، فلما رآه صافحه سلمان (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ لوگوں کے درمیان مصافحہ پر بات چیت ہو رہی تھی کہ حضرت نعمان بن حمید نے فرمایا: کہ میں اپنے ماموں حضرت عباد بن شرحبیل کے ساتھ حضرت سلمان پر داخل ہوا جب آپ نے ان کو دیکھا تو حضرت سلمان نے ان سے مصافحہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27375، ترقيم محمد عوامة 26230)
حديث رقم: 26231 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٧٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر وابن نمير عن الأجلح عن أبي إسحاق عن البراء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من مسلمين يلتقيان فيتصافحان إلا غفر لهما قبل أن يتفرقا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو مسلمان آپس میں ملاقات نہیں کرتے، پھر وہ مصافحہ کرتے ہیں، مگر یہ کہ ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے ان کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27376، ترقيم محمد عوامة 26231)
حديث رقم: 26232 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٧٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حنظلة السدوسي عن أنس قال: قلنا يا رسول اللَّه أيصافح بعضنا بعضا قال:"نعم" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا ہم میں سے بعض بعض سے مصافحہ کرلیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27377، ترقيم محمد عوامة 26232)
حديث رقم: 26233 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٧٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أنس أن (أصحاب) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يصافح بعضهم بعضا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27378، ترقيم محمد عوامة 26233)
حديث رقم: 26234 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٧٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب قال: قلت للشعبي: إن ابن سيرين كان يكره المصافحة، قال: فقال الشعبي: كان أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتصافحون، وإذا قدم أحدهم من سفر عانق صاحبه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کے سامنے ذکر کیا کہ حضرت ابن سیرین مصافحہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں۔ اس پر امام شعبی نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا کرتے تھے اور جب ان میں سے کوئی سفر سے واپس آتا تو وہ اپنے ساتھی سے گلے ملتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27379، ترقيم محمد عوامة 26234)
حديث رقم: 26235 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٨٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: سألت ابن عون عن المصافحة، قال: كان محمد لا يفعله (بنا) (١) ولا (نفعله) (٢) به، (وكان) (٣) إذا مد رجلٌ يده لم يمنع يده من أحد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عون سے مصافحہ کے متعلق پوچھا؟ آپ نے فرمایا: امام محمد ہمارے ساتھ نہیں کرتے تھے اور نہ ہم ان سے کرتے تھے اور جب کوئی آدمی اپنا ہاتھ بڑھا دیتا تو وہ کسی سے اپنا ہاتھ روکتے بھی نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27380، ترقيم محمد عوامة 26235)
حديث رقم: 26236 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٨١ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن (ابن) (١) الأسود قال: إن من تمام التحية المصافحة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن الاسود نے ارشاد فرمایا: بیشک مصافحہ کرنا سلام کو مکمل کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27381، ترقيم محمد عوامة 26236)
حديث رقم: 26237 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٨٢ - [حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن الأسود قال: إن من تمام التحية المصافحة] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت اسود نے ارشاد فرمایا: بیشک مصافحہ کرنا سلام کو مکمل کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27382، ترقيم محمد عوامة 26237)
حديث رقم: 26238 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٨٣ - حدثنا ابن مبارك عن يحيى (بن) (١) أيوب عن عبيد اللَّه بن زحر عن علي بن (يزيد) (٢) عن القاسم عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (تمام) (٣) ⦗٢٤٧⦘ تحيتكم المصافحة" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا مکمل سلام مصافحہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27383، ترقيم محمد عوامة 26238)