☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو کسی دوسرے آدمی کو سلام پہنچائے تو اس کو یوں کہا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو کسی دوسرے آدمی کو سلام پہنچائے تو اس کو یوں کہا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26205 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٥٠ - حدثنا (أبو بكر قال) (١) : حدثنا إسماعيل بن علية عن غالب قال: إنا لجلوس بباب الحسن إذ (جاء) (٢) رجل، (فقال) (٣) : حدثني أبي عن جدي قال: بعثني أبي إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: (ائته) (٤) فأقرئه السلام، فأتيته فقلت: (إن) (٥) أبي (يقرئك) (٦) السلام، فقال:"وعليك وعلى أبيك السلام" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت حسن بصری کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: میرے والد نے میرے دادا سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: کہ میرے والد نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا اور کہا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرا سلام کہنا، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا میں نے کہا کہ میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہہ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: علیک و علی رضی اللہ عنہابیک السلام۔ تجھ پر اور تیرے والد پر سلام ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27350، ترقيم محمد عوامة 26205)
حدیث نمبر: 26206 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٥١ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن محمد بن أبي المجالد عن ابن (أبي) (١) أوفى قال: قلت له: (إن) (٢) بني (أخيك) (٣) يقرؤنك السلام ثم أهل المسجد، قال: (و) (٤) عليك وعليهم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابو المخالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفی سے عرض کیا: آپ کے بھتیجوں نے آپ کو سلام کہا ہے پھر مسجد والوں نے بھی۔ آپ نے جواب دیا۔ وَعَلَیْک وَعَلَیْہِمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27351، ترقيم محمد عوامة 26206)
حدیث نمبر: 26207 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٥٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: قال (لي) (١) عبد اللَّه: إذا لقيت عمر -أو كلمة نحوها- (فأقرئه) (٢) السلام، فلقيته فأقرأته (السلام) (٣) فقال: عليه - (أو وعليه) (٤) - السلام ورحمة اللَّه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: جب تم حضرت عمر سے ملو تو ان کو سلام کہنا۔ راوی کہتے ہیں کہ جب میں آپ سے ملا تو میں نے ان کو سلام کہا۔ آپ نے یوں جواب دیا۔ وعلیہ یا یوں جواب دیا، وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27352، ترقيم محمد عوامة 26207)
حدیث نمبر: 26208 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن الشعبي عن أبي سلمة أن عائشة حدثته أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لها:"إن جبريل يقرأ عليك السلام" فقالت: وعليه السلام ورحمة اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: بیشک جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔ آپ نے یوں جواب دیا وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27353، ترقيم محمد عوامة 26208)
حدیث نمبر: 26209 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٥٤ - حدثنا معاذ بن معاذ وأبو أسامة عن ابن عون قال: كان محمد (إذا قيل له) (١) : (إن) (٢) فلانًا يقرئك السلام، قال: وعليك وعليه السلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ جب امام سے کہا جاتا کہ فلاں شخص نے آپ کو سلام کہا ہے تو آپ یوں جواب دیتے، وعلیک وعلیہ السلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27354، ترقيم محمد عوامة 26209)