☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يجلس إلى الرجل قبل أن يستأذنه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في الرجل يجلس إلى الرجل قبل أن يستأذنه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 26178 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن أبي بردة قال: دخلت مسجد المدينة فإذا عبد اللَّه بن سلام، فسلمت ثم جلست، فقال: يا ابن أخي إنك جلست (إلينا) (١) ونحن نريد القيام (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کی مسجد میں داخل ہوا تو حضرت عبد اللہ بن سلام بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے سلام کیا پھر میں بیٹھ گیا۔ اس پر آپ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم بیٹھ گئے اور ہمارا تو اٹھنے کا ارادہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27323، ترقيم محمد عوامة 26178)
حديث رقم: 26179 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٤ - حدثنا ابن علية عن أشعث قال: حدثني رجل أن رجلًا جلس إلى الحسن فقال له: جلست (إلينا) (١) على حين قيام منا أفتأذن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اشعث ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت حسن کے پاس بیٹھ گیا، تو آپ نے اس سے کہا: تم ہمارے اٹھنے کے وقت ہمارے پاس بیٹھ گئے ہو، تمہاری طرف سے اجازت ہے! اٹھنے کی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27324، ترقيم محمد عوامة 26179)
حديث رقم: 26180 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٥ - (حدثنا) (١) وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: إذا جلس إليك رجل متعمدًا فلا تقم حتى (تستأذنه) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص قصداً تمہارے پاس بیٹھے تو تم اس سے اجازت لینے سے پہلے مت اٹھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27325، ترقيم محمد عوامة 26180)
حديث رقم: 26181 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٦ - حدثنا وكيع عن أبيه عن رجل عن إبراهيم مثله.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مذکورہ ارشاد اسی سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27326، ترقيم محمد عوامة 26181)
حديث رقم: 26182 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٧ - حدثنا عباد بن العوام عن أبي حنيفة عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أنس بن مالك قال: ما جلس إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أحد (قط) (١) فقام حتى يقوم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کوئی بھی آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہیں بیٹھا یہاں تک کہ وہ کھڑا ہوتا تو آپ کھڑے ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27327، ترقيم محمد عوامة 26182)
حديث رقم: 26183 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٨ - حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد قال: كان لا يرى بأسًا إذا جلس الرجل إلى الرجل أن يقوم ولا يستأذنه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ جب کوئی آدمی کسی آدمی کے پاس بیٹھے تو وہ بغیر اجازت کے کھڑا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27328، ترقيم محمد عوامة 26183)
حديث رقم: 26184 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٣٢٩ - حدثنا وكيع عن موسى بن نافع قال: قعدت إلى سعيد بن جبير فلما أراد أن يقوم قال: أتاذنون؟ إنكم جلستم إلي.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن نافع فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب آپ نے اٹھنے کا ارادہ کیا تو فرمایا: تم لوگ میرے پاس بیٹھے ہوئے ہو، کیا تمہاری اجازت ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27329، ترقيم محمد عوامة 26184)